Live Results Assembly Elections 2018

پاکستانی گیند باز یاسر شاہ کی " ڈبل سنچری " ، توڑ ڈالا 82 سالہ پرانا ورلڈ ریکارڈ

پاکستانی اسپنر یاسر شاہ نے ابو ظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے ولیم سومرول کا وکٹ لیتے ہی ایک نئی تاریخ رقم کردی ۔ انہوں نے 82 سالہ قدیم ریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے تیز 200 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔

Dec 06, 2018 03:51 PM IST | Updated on: Dec 06, 2018 03:51 PM IST

پاکستانی اسپنر یاسر شاہ نے ابو ظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے ولیم سومرول کا وکٹ لیتے ہی ایک نئی تاریخ رقم کردی ۔ انہوں نے 82 سالہ قدیم ریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے تیز 200 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔ یاسر شاہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ابو ظہبی میں کھیلے جارہے فیصلہ کن تیسرے ٹیسٹ وکٹ میں اب تک پانچ وکٹیں لے چکے ہیں ۔ پانچ وکٹوں کے ساتھ ہی ان کے نام یہ ریکارڈ درج ہوگیا ۔

بتیس سالہ یاسر شاہ نے 33 ٹیسٹ میں 200 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ انہوں نے چار سال اور 42 دن میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے ۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے کلیری گرمیٹ کے نام درج تھا ، جنہوں نے 36 ٹیسٹ میں 200 وکٹیں لینے کا ریکارڈ قائم کیا تھا ۔ اس کیلئے انہیں 10 سال اور 353 دن لگے تھے۔

پاکستانی گیند باز یاسر شاہ کی

پاکستانی گیند باز یاسر شاہ کی " ڈبل سنچری " ، توڑ ڈالا 82 سالہ پرانا ورلڈ ریکارڈ

یہ بھی پڑھیں : شاہد آفریدی نہیں بلکہ یہ غیر ملکی کھلاڑی ہے پاکستانی کرکٹ شائقین کی پہلی پسند !۔

Loading...

خیال رہے کہ ہندوستان کی اسپن گیند باز اشون نے 37 میچ ( چار سال 321 دن) ، ڈینس للی نے 38 میچ ( 9 سال اور تین دن ) ، وقار یونس نے 38 میچ ( 6 سال اور 23 دن ) اور ڈیل اسٹین نے 39 میچ ( پانچ سال اور 175 دن) میں ٹیسٹ کرکٹ میں 200 وکٹیں لینے کا ریکارڈ قائم کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل فور کی ڈرافٹنگ میں نیوزی لینڈ کے آل راونڈر کوری اینڈرسن کے ساتھ ہوئی نا انصافی ؟

غور طلب ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے تیز 100 وکٹیں لینے کا ریکارڈ جارج لوہمن ( 16 ٹیسٹ ) کے نام ہے جبکہ یاسر شاہ نے 200 وکٹیں ( 33 ٹیسٹ ) اشو ن نے 300 وکٹیں ( 54 ٹیسٹ ) مرلی دھرن نے 400 اور 500 وکٹیں بالترتیب 72 اور 87 ٹیسٹ میچوں میں لئے ہیں ، جو کہ ورلڈ ریکارڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کبھی ٹیم میں بھی فٹ نہیں بیٹھتا تھا پاکستان کا یہ کھلاڑی ، اب ورلڈ کپ کی پلاننگ کا ہے اہم حصہ

 

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز