عالمی کپ سےقبل انگلینڈ نےاپنایا 'دھونی اسٹائل'، سب سے پہلے پاکستان بنا شکار– News18 Urdu

عالمی کپ سےقبل انگلینڈ نےاپنایا 'دھونی اسٹائل'، سب سے پہلے پاکستان بنا شکار

انگلینڈ کے گیند بازعادل رشید اوروکٹ کیپرجوس بٹلرنے دھونی کی خوبیوں کو اپناتے ہوئے پاکستان کے دو وکٹ گرائے۔

May 20, 2019 08:58 PM IST | Updated on: May 20, 2019 09:23 PM IST

مہندرسنگھ دھونی ہندوستانی کرکٹ کوبلندیوں پرپہنچانےکے ساتھ ہی وکٹ کیپنگ میں منفرد طریقےایجاد کئےہیں۔ ان کےان دلچسپ کارناموں کواب باقی لوگ بھی اپنانے لگے ہیں۔ اتوار کوپاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان میچ کےدوران کچھ ایسا ہی دیکھنےکوملا۔ انگلینڈ کےگیند باز عادل رشید اوروکٹ کیپرجوس بٹلرنے دھونی کی خوبیوں کو اپناتے ہوئے پاکستان کے دو وکٹ گرائے۔

پہلےعادل رشید نے دھونی کی اسٹائل میں ہی بغیروکٹ دیکھے بابراعظم کورن آوٹ کیا۔ اس کے بعد بٹلرنےاپنے پیرسے گیندوں کوروک کرسرفرازاحمد کوآوٹ کردیا۔ میچ کےدوران کمینٹیٹرس بھی ان طریقوں کی تعریف کی اوردھونی کویاد کیا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ نے یہ میچ جیت کرپانچ میچ کی سیریز0-4 سے اپنے نام کرلی۔

عالمی کپ سےقبل انگلینڈ نےاپنایا 'دھونی اسٹائل'، سب سے پہلے پاکستان بنا شکار

انگلینڈ کرکٹ ٹیم جشن مناتی ہوئی۔

Loading...

عادل رشید کا رن آوٹ

پاکستان کی اننگ کا 27 واں اوورعادل رشید نے ڈالا۔ انگلینڈ کے 352 رن کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کوابتدائی جھٹکےلگے، لیکن بابراعظم اورکپتان سرفرازاحمد نے مورچہ سنبھالتے ہوئے ٹیم کوسہارا دیا۔ بابراعظم 83 گیندوں میں 80 رن بناکرکھیل رہے تھے۔ اسی دوران سرفرازاحمد نےعادل رشید کی گیند کولیگ سائڈ میں ٹیپ کیا اوررن لینا چاہا۔ کپتان کو باہرنکلتا دیکھ کربابربھی رن کےلئےنکل گئےاورآدھی کریزتک پہنچ گئے۔

تاہم وکٹ کیپرجوس بٹلرنےگیند کوبڑی تیزی سےعادل رشید کی طرف پھینکا۔ گیند عادل رشید سے تھوڑی دورتھی، انہیں دورجاکرپکڑنا پڑا، لیکن انہوں نے گھوم کرتھروکرنےکے بغیر پیچھے دیکھے گیند کواسٹمپس پردے مارا۔ ایسےمیں بابراعظم کریزسے دوررہ گئے۔ بابر اعظم کا آوٹ ہونا فیصلہ کن ثابت ہوا۔ اس کے بعد میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا۔ ایم ایس دھونی نے اسی اندازمیں نیوزی لینڈ کے بلے بازراس ٹیلرکوآوٹ کیا تھا۔

ایم ایس دھونی کئی باربغیر وکٹ کی طرف دیکھے بلے بازوں کو رن آوٹ کرچکے ہیں۔ ایم ایس دھونی کئی باربغیر وکٹ کی طرف دیکھے بلے بازوں کو رن آوٹ کرچکے ہیں۔

بٹلربنے دھونی

پانچ اوورکے بعد جوس بٹلرنے بھی ایم ایس دھونی کی اسٹائل میں سرفرازاحمد کو آوٹ کردیا۔ معین علی کی گیند کو سرفرازاحمد نے لیٹ کٹ کھیلا، لیکن بٹلرنے پیرباہرنکالتے ہوئے گیند کوروک دیا۔ سرفرازاحمد تب تک کریزسے باہرنکل چکے تھے۔ بٹلرنے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسٹمپ بکھیردیئے۔ یہ وکٹ لینے کے بعد بٹلرہنستے ہوئے نظرآئے۔ سرفرازاحمد 97 رن بناکرآوٹ ہوئے۔ واضح رہے کہ دھونی نے آئی پی ایل میں کئی مواقع پراسی طرح سے ٹانگ باہرنکال کررن روکے۔

Loading...