کنگارووں سے ہارکربھی بنگلہ دیش کے شیروں نے جیت لیا کرکٹ شائقین کا دل– News18 Urdu

کنگارووں سے ہارکربھی بنگلہ دیش کے شیروں نے جیت لیا کرکٹ شائقین کا دل

بنگلہ دیش نے آج اپنا سب سے بڑا اسکوربنایا۔ وہیں عالمی کپ کے کسی میچ میں سب سے زیادہ رن بننے کا ریکارڈ بھی آج کے میچ میں درج ہوا ہے۔ دونوں ٹیموں نے مل کر714 رن بنائے۔

Jun 20, 2019 11:58 PM IST | Updated on: Jun 20, 2019 11:58 PM IST

عالمی کپ 2019 میں جمعرات کو ٹرینٹ برج میں جم کررنوں کی برسات ہوئی۔ اس میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کے خلاف جیت درج کی، لیکن کرکٹ شائقین کا دل بنگلہ دیشی شیروں نے جیت لیا۔ آسٹریلیائی بلے باز ڈیوڈ وارنرکی 166 رنوں کی شانداراننگ کی بدولت آسٹریلیا نے 381 رنوں کا ہمالیائی اسکورکھڑا کردیا، جس کے جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم نے بھی 333 رن بنالئے، لیکن وہ میچ 48 رنوں سے ہارگئی۔ آسٹریلیا کی طرف سے ڈیوڈ وارنرکے علاوہ عثمان خواجہ نے 89 رن اورایرون فنچ نے 53 رنوں کی شانداراننگ کھیلی۔ جبکہ میکسویل 32 رن بناکررن آوٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی طرف سے وکٹ کیپربلے بازمشفق الرحیم نے بھی سنچری لگائی اوروہ ناٹ آوٹ رہے۔ حالانکہ ان کی سنچری بنگلہ دیشی ٹیم کے کام نہیں آئی۔  مشفق الرحیم کے علاوہ محمود اللہ نے 69 رن اورتمیم اقبال نے 62 رنوں کی اننگ کھیلی، لیکن وہ نصف سنچری لگانے کے بعد بڑا اسکوربنانے میں ناکام رہے، جس کی وجہ سے ان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔  شکیب الحسن 41 اورلٹن داس 20 رن بناکرآوٹ ہوئے۔

کنگارووں سے ہارکربھی بنگلہ دیش کے شیروں نے جیت لیا کرکٹ شائقین کا دل

آئی سی سی عالمی کپ 2019: آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 48 رنوں سے شکست دے دی۔

اس سے قبل بنگلہ دیشی گیند باز آسٹریلیائی بلے بازوں کے سامنے بے بس نظرآئے۔ ڈیوڈ وارنراورعثمان خواجہ کے درمیان 192 رنوں کی شراکت ہوئی۔ ڈیوڈ وارنرنے میدان کے چاروں طرف شاٹ لگائے۔ عثمان خواجہ بھی اپنی سنچری سے چوک گئے۔ آسٹریلیائی بلے بازوں نے ہمالیائی اسکورکھڑا کرکے بنگلہ دیشی ٹیم پرزبردست دباو بنادیا، لیکن اس دوران بنگلہ دیش کا سب سے بڑا اسکورہے۔ وہیں عالمی کپ کے کسی میچ میں سب سے زیادہ رن بننے کا ریکارڈ بھی آج کے میچ میں درج ہوا ہے۔ دونوں ٹیموں نے مل کر714 رن بنائے۔

Loading...