بابراعظم نےایڈم گلکرسٹ کا ریکارڈ توڑدیا– News18 Urdu

بابراعظم نےایڈم گلکرسٹ کا ریکارڈ توڑدیا

بابراعظم اب تک63 ونڈے میچوں کی 61 اننگ میں51.13 کی اوسط سے2659رن اسکورکرچکے ہیں، جن میں9 سنچریاں اور11 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

May 19, 2019 11:21 PM IST | Updated on: May 19, 2019 11:22 PM IST

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے بازبابراعظم نےلسٹ اے کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانےکا سابق آسٹریلیائی وکٹ کیپربلےبازایڈم گلکرسٹ کا ریکارڈ توڑدیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریزکے چوتھے مقابلےمیں بابراعظم نے اپنی9 ویں سنچری مکمل کی۔

بابراعظم کی یہ لسٹ اے کرکٹ میں 19 ویں سنچری تھی، جس کےساتھ ہی وہ زیادہ لسٹ اے سنچریاں اسکور کرنے والے بلے بازوں کی فہرست میں ظہیر عباس کےساتھ مشترکہ طور پرچوتھےنمبرپرآگئےاورسابق آسٹریلیائی وکٹ کیپربلے بازایڈم گلکرسٹ کا 18لسٹ اے سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑنے میں کامیاب ہوگئے۔ گلکرسٹ نے 356 میچوں میں18 سنچریاں ا سکورکی تھیں۔

بابراعظم نےایڈم گلکرسٹ کا ریکارڈ توڑدیا

بابراعظم نے حال ہی میں ناٹنگھم میں انگلینڈ کے خلاف 115 رنوں کی شانداراننگ کھیل کراپنا دکھایا ہے۔ تصویر: آئی سی سی

بابراعظم اب تک63 ونڈے میچوں کی 61 اننگ میں51.13 کی اوسط سے2659رن  اسکورکرچکے ہیں، جن میں9 سنچریاں اور11 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے 127 لسٹ اے میچوں کی 124 اننگ میں51.62 کی اوسط سے5575رنزا سکور کرچکے ہیں جس میں 19سنچریاں اور29نصف سنچریاں شامل ہیں۔

Loading...

Loading...