صفرپرآوٹ گئے 10 بلے باز، ٹیم نے بنائے 4 رن، ایسا رہا اسکور کارڈ– News18 Urdu

صفرپرآوٹ گئے 10 بلے باز، ٹیم نے بنائے 4 رن، ایسا رہا اسکور کارڈ

کیرل میں انڈر-19 ٹیم کے میچ کے دوران ایسا ہی ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا۔ یہاں سبھی بلےبازبغیرکھاتہ کھولے آوٹ ہوگئے۔

May 17, 2019 09:44 AM IST | Updated on: May 17, 2019 09:46 AM IST

کرکٹ کوالٹ پھیراورغضب کی غیریقینی صورتحال کا کھیل کہا جاتا ہے۔ اس میں کبھی کوئی بلے بازکریزپرٹک جاتا ہے، تواکیلے ہی 1000 رن بنا دیتا ہے، اگرگیند بازفارم میں آجائے تو بلے بازوں کوکریزپرٹکنےنہیں دیتا، کیرل میں انڈر-19 ٹیم کےمیچ کے دوران ایسا ہی ایک عجیب وغریب واقعہ ہوا، یہاں سبھی بلے بازبغیرکھاتہ کھولے آوٹ ہوگئے۔

کیرل کے ملاپورم ضلع کے پیرنتھلمنا اسٹیڈیم میں وائناڈ کےخلاف کاسرگوڈ گرلس ٹیم کی بلےبازایک بھی رن نہیں بناسکیں۔ سبھی کھلاڑی بغیرکھاتہ کھولےآوٹ ہوئے اوراسکوربورڈ میں بلے بازوں کےنام کےآگے صفر، صفر، صفر، صفر، صفر، صفر، صفر، صفر، صفر، صفرلکھا تھا۔ یہ مقابلہ بدھ کوکھیلا گیا۔

صفرپرآوٹ گئے 10 بلے باز، ٹیم نے بنائے 4 رن، ایسا رہا اسکور کارڈ

کیرل میں انڈر-19 ٹیم کے میچ کے دوران ایسا ہی ایک عجیب وغریب واقعہ ہوا۔ یہاں سبھی بلے باز بغیرکھاتہ کھولےآوٹ ہوگئے۔

Loading...

کاسرگوڈ ٹیم نے حالانکہ 4 رن بنائے، لیکن یہ رن اضافی کےطورپرملے تھے۔ یعنی وائناڈ کے گیند بازوں کی وائڈ اورنوبال کے ذریعہ۔ کاسرگوڈ ٹیم کی کپتان اے اچھتا نےٹاس جیتا اور پہلےبلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن ان کی ٹیم نےایسا کھیل دکھایا کہ وہ اس کا نام شرمناک ریکارڈ کی لسٹ میں جڑگیا۔ ان کی ٹیم آیا رام، گیا رام کے اندازمیں آوٹ ہوگئی۔ کاسر گوڈ ٹیم کی بلے بازبولڈ ہوکرپویلین لوٹی۔ دلچسپ بات یہ بھی رہی کہ سبھی بلے بازایک ہی اندازمیں آوٹ ہوگئے۔ یہ بھی اپنے آپ میں عجیب وغریب ریکارڈ ہے۔

kerla1

یہ توبھلا ہو وائناڈ کی گیند بازوں کا، جنہوں نے اضافی (ایکسٹرا) رن کے طورپر4 رن دے دیئے اورکاسرگوڈ کا کھاتہ کھل گیا۔ کاسرگوڈ ٹیم کی سلامی بلے بازکے وچھتا اورایس چترا نے پہلے دواوورمیں ٹیم کوکوئی نقصان نہیں ہونے دیا۔ دونوں نےکوئی رن بھی نہیں بنایا اور وکٹ بھی نہیں گرنےدیا۔

تاہم تیسرا اوورکاسرگوڈ ٹیم کےلئےخطرناک ثابت ہوا۔ وائناڈ کی کپتان نتیا لورتھ نے یہ اوور کیا اور6 گیندوں میں تین وکٹ جھٹک لئے، اس کے بعد توایک کے بعد ایک باقی سبھی بلے بازآوٹ ہوتے چلےگئے۔ وائناڈ کی ٹیم نے پہلے ہی اوورمیں 5 رن بناکرمیچ جیت لیا۔ سلامی بلے بازوں نےایک اوورمیں ہی ضروری رن بناکرکاسرگوڈ کوزبردست شکست دے دی اور10 وکٹ سے مقابلہ جیت لیا۔

Loading...