cricket bangladesh team stuck in firing after shots fired at christchurch mosque نیوزی لینڈ : مسجد میں نماز ادا کرنے والے تھے بنگلہ دیش کے کرکٹرز ، اسی دوران شروع ہوگئی فائرنگ – News18 Urdu

نیوزی لینڈ : مسجد میں نماز ادا کرنے والے تھے بنگلہ دیش کے کرکٹرز ، اسی دوران شروع ہوگئی فائرنگ

بنگلہ دیش کرکٹروں کی آج بال بال جان بچ گئی ۔ بنگلہ دیش کے کھلاڑی دوپہر میں نماز ادا کرنے کیلئے مسجد جارہے تھے ، جس وقت وہ مسجد کے اندر داخل ہونے والے تھے ، تبھی وہاں اندر گولہ باری ہورہی تھی ۔

Mar 15, 2019 11:10 AM IST | Updated on: Mar 15, 2019 11:10 AM IST

بنگلہ دیش کرکٹروں کی آج بال بال جان بچ گئی ۔ بنگلہ دیش کے کھلاڑی دوپہر میں نماز ادا کرنے کیلئے مسجد جارہے تھے ، جس وقت وہ مسجد کے اندر داخل ہونے والے تھے ، تبھی وہاں اندر گولہ باری ہورہی تھی ۔ کھلاڑی کسی طرح اپنی جان بچا کر وہاں سے باہر نکلے۔ بتایا جارہا ہے کہ بنگلہ دیش کے کرکٹر بھی دہشت گردوں کے نشانے پر تھے ۔ اس درمیان بنگلہ دیش کا نیوزی لینڈ دورہ رد کردیا گیا ہے۔

کھلاڑیوں کو بس سے نکلنے کیلئے منع کردیا گیا ہے ۔ کچھ دیر کے بعد کھلاڑی کسی طرح واپس ہوٹل پہنچے ۔ بنگلہ دیش کی ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے ۔ کل سے یہ یہاں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ ہونا تھا ۔

نیوزی لینڈ : مسجد میں نماز ادا کرنے والے تھے بنگلہ دیش کے کرکٹرز ، اسی دوران شروع ہوگئی فائرنگ

نیوزی لینڈ : مسجد میں نماز ادا کرنے والے تھے بنگلہ دیش کے کرکٹرز ، اسی دوران شروع ہوگئی فائرنگ

چاروں طرف دہشت کا ماحول ہے ۔کئی کھلاڑی ٹویٹ کر کے واقعہ کی جانکاری دے رہے ہیں ۔ تمیم اقبال نے ٹویٹر پر کہا کہ ہمارے لئے دعا کیجئے۔

 

یہ بھی پڑھیں : بڑی خبر: نیوزی لینڈ کی دو مسجدوں میں فائرنگ، 27 افراد کی موت، فیس بک پر لائیو تھا حملہ آور

 

Loading...