ورلڈ کپ کیلئے ٹیم سلیکشن میں کوہلی سے زیادہ دھونی اور روہت کا جادو چلا ، یہ ہے اس کا ثبوت– News18 Urdu

ورلڈ کپ کیلئے ٹیم سلیکشن میں کوہلی سے زیادہ دھونی اور روہت کا جادو چلا ، یہ ہے اس کا ثبوت

بی سی سی آئی نے پیر کو انگلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ وراٹ کوہلی کی کپتانی میں 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے ۔ فی الحال یہ سبھی کھلاڑی آئی پی ایل میں کھیل رہے ہیں ۔

Apr 15, 2019 07:51 PM IST | Updated on: Apr 15, 2019 07:51 PM IST

بی سی سی آئی نے پیر کو انگلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ وراٹ کوہلی کی کپتانی میں 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے ۔ فی الحال یہ سبھی کھلاڑی آئی پی ایل میں کھیل رہے ہیں ۔

جس طرح آئی پی ایل میں چنئی سپرکنگس اور ممبئی انڈینس کا دبدبہ رہا ہے ویسے ہی ورلڈ کپ ٹیم میں بھی ان ٹیموں کے کھلاڑیوں کا جلوہ قائم رہا ہے۔ ان دونوں ہی ٹیموں سے سب سے زیادہ تین تین کھلاڑی کا انتخاب ہوا ہے ۔ جانئے کس کپتان کی ٹیم سے کتنے کھلاڑی ورلڈ کپ میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے ۔

ورلڈ کپ کیلئے ٹیم سلیکشن میں کوہلی سے زیادہ دھونی اور روہت کا جادو چلا ، یہ ہے اس کا ثبوت

فوٹو : آئی پی ایل ٹی 20 ڈاٹ کام ۔

چنئی سپرکنگس : مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم چنئی سپرکنگس سے تین کھلاڑیوں کو ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ دھونی کے علاوہ کیدار جادھو اور رویندر جڈیجہ کو موقع ملا ہے ۔

ممبئی انڈینس : روہت شرما کی ممبئی انڈینس سے بھی تین کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے ۔ سلامی بلے باز روہت شرما کے علاوہ ہاردک پانڈیا اور جسپریت بمراہ ٹیم میں شامل ہیں ۔

Loading...

رائل چینلجرس بنگلورو : بنگلورو کی ٹیم سے کپتان وراٹ کوہلی کے علاوہ یجویندر چہل ٹیم میں جگہ بنا پائے ہیں

کنگس الیون پنجاب : پنجاب کی ٹیم سے بھی دو کھلاڑیوں کو موقع ملا ہے ۔ کے ایل راہل اور محمد سمیع کو ٹیم میں موقع دیا گیا ہے ۔

دہلی کیپٹلس :  دہلی کیپٹلس کی ٹیم سے صرف ایک ہی کھلاڑی کو جگہ ملی ہے ۔ سلامی بلے بازی شیکھر دھون کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے ۔

کولکاتہ نائٹ رائیڈرس : کے کے آر کی ٹیم سے دو کھلاڑیون کو منتخب کیا گیا ہے ۔ دنیش کارتک کو بطور بیک اپ وکٹ کیپر اور کلدیپ یادو کو موقع ملا ہے۔

سن رائزرس حیدرآباد : ایس آر ایچ ٹیم سے بھونیشور کمار اور وجے شنکر ورلڈ کپ اسکواڈ میں حصہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

راجستھان رائلس  : آئی پی ایل میں راجستھان رائلس ہی واحد ٹیم ہے ، جس سے ایک بھی کھلاڑی کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔

Loading...