cricket cheque bounce case kolkata court summons mohammed shami بڑی مشکل میں پھنسے محمد سمیع ، بیوی کی شکایت پر ہوسکتی ہے گرفتاری ، ٹیم انڈیا سے بھی ہوسکتے ہیں باہر !۔– News18 Urdu

بڑی مشکل میں پھنسے محمد سمیع ، بیوی کی شکایت پر ہوسکتی ہے گرفتاری ، ٹیم انڈیا سے بھی ہوسکتے ہیں باہر !۔

زوجین کے درمیان اختلافات کی وجہ سے میڈیا کی سرخیوں میں رہنے والے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز محمد سمیع کو کلکتہ کی ایک عدالت نے اہلیہ کو باؤنس چیک دینے کے معاملے میں سمن جاری کرتے ہوئے 15جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔

Nov 14, 2018 09:09 PM IST | Updated on: Nov 14, 2018 09:09 PM IST

زوجین کے درمیان اختلافات کی وجہ سے میڈیا کی سرخیوں میں رہنے والے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز محمد سمیع کو کلکتہ کی ایک عدالت نے اہلیہ کو باؤنس چیک دینے کے معاملے میں سمن جاری کرتے ہوئے 15جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔

علی پور کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ظفر پرویز نے کہا کہ اگر محمد سمیع مقررہ تاریخ کو عدالت میں پیش نہیں ہوئے تو ان کے خلاف گرفتار کا وارنٹ جاری کیا جاسکتا ہے۔محمد سمیع کے ذریعہ ماہانہ اخراجات کیلئے روپے کی ادائیگی روک دیے جانے کے بعد محمد سمیع کی اہلیہ حسین جہاں نے این آئی ایکٹ کے تحت محمد سمیع کے خلاف کیس درج کیا تھا۔دونوں میاں بیوی اس وقت علاحدہ رہتے ہیں۔

بڑی مشکل میں پھنسے محمد سمیع ، بیوی کی شکایت پر ہوسکتی ہے گرفتاری ، ٹیم انڈیا سے بھی ہوسکتے ہیں باہر !۔

تیز گیند باز محمد سمیع ۔ فائل فوٹو

چیف جوڈیشل مجسٹریٹ محمدسمیع کو عدالت میں مقررہ وقت میں پیش ہونے کی یدات دی ہے۔محمد سمیع کے وکیل شیخ سلیم الرحمن نے عدالت سے کہا کہ انہیں ذاتی طور پر پیش ہونے سے چھوٹ دی جائے۔جج نے کہا کہ عدالت کے سامنے سب برابر ہیں۔اس لیے انہیں بہر صورت اگلے سال 15جنوری کو عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔عدالت نے کہا کہ اگر اس دن محمد سمیع عدالت میں پیش نہیں ہوئے تو ان کے خلاف گرفتار ی کا وارنٹ جاری کردیا جائے گا۔

Loading...