ورلڈ کپ 2019 : جانئے کن ٹیموں پر باہر ہونے کی تلوار اور کس کا سیمی فائنل کا ٹکٹ تقریبا طے !۔– News18 Urdu

ورلڈ کپ 2019 : جانئے کن ٹیموں پر باہر ہونے کی تلوار اور کس کا سیمی فائنل کا ٹکٹ تقریبا طے !۔

کرکٹ کے میگا ایونٹ کا آدھا سفر پورا ہوچکا ہے ۔ آسٹریلیا ، سری لنکا ، جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ٹیموں نے پانچ پانچ میچ کھیل لئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ ، ہندوستان ، انگلینڈ ، ویسٹ انڈیز اور افغانستان چار چار میچ کھیل چکے ہیں ۔

Jun 17, 2019 06:28 PM IST | Updated on: Jun 17, 2019 07:50 PM IST

کرکٹ کے میگا ایونٹ کا آدھا سفر پورا ہوچکا ہے ۔ آسٹریلیا ، سری لنکا ، جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ٹیموں نے پانچ پانچ میچ کھیل لئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ ، ہندوستان ، انگلینڈ ، ویسٹ انڈیز اور افغانستان چار چار میچ کھیل چکے ہیں ۔ ایسے میں سبھی کی نگاہیں اس بات پر مرکوز ہیں کہ اس ورلڈ کپ میں وہ کون سی چار ٹیمیں ہیں ، جو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی فی الحال مضبوط دعویدار ہیں ۔

یہ وہ سوال ہے جس کو لے کر ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے بھی ہر کسی نے اپنی اپنی دلیلیں دی تھیں ۔ موجودہ اور سابق کرکٹوں نے بھی سیمی فائنل کی اپنی پسندیدہ ٹیموں کے نام بتائے تھے ، مگر اب چونکہ ورلڈ کپ نہ صرف شروع ہوگیا ہے بلکہ اس نے آدھا سفر بھی طے کرلیا ہے ، توایسے میں اب اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی ہوڑ اور بھی زیادہ ہوگئی ہے ۔

ورلڈ کپ 2019 : جانئے کن ٹیموں پر باہر ہونے کی تلوار اور کس کا سیمی فائنل کا ٹکٹ تقریبا طے !۔

جانئے کن ٹیموں پر باہر ہونے کی تلوار اور کس کا سیمی فائنل کا ٹکٹ تقریبا طے

ابھی تک کی کارکردگی کے حساب سے آسٹریلیا ، ہندوستان ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا قوی امکان ہے ۔ حالانکہ اس میں صرف نیوزی لینڈ اور ہندوستان ہی ایسی دو ٹیمیں ہیں ، جس نے ابھی تک کوئی بھی میچ نہیں گنوایا ہے ، البتہ ان کا ایک ایک میچ بارش کی نذر ضرور ہوا ہے ۔

ان ٹیموں کا سیمی فائنل میں رسائی کا دعوی مضبوط

Loading...

icc cricket world cup 2019, cricket world cup, indian cricket team, pakistan cricket team, world cup 2019 england. points table, semifinal spot

آسٹریلیا

مقابلے : پانچ میچ کھیلے ، جار جیتے اور ایک مقابلہ میں شکست ملی ۔ کل 8 پوائنٹس ہیں ۔ پوائٹنس ٹیبل میں سرفہرست ہے ۔

ہار اور جیت : پاکستان ، سری لنکا ، افغانستان اور ویسٹ انڈیز کو شکست دی ۔ ہندوستان سے مات کھائی ۔

باقی میچ : بنگلہ دیش ، انگلینڈ ، نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقہ ۔

امکان : بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کو مات دینا مشکل نہیں ، نیوزی لینڈ پر بھی ٹیم قابو پاسکتی ہے ۔ انگلینڈ سے سخت مقابلہ کا امکان ۔

icc cricket world cup 2019, cricket world cup, indian cricket team, pakistan cricket team, world cup 2019 england. points table, semifinal spot

نیوزی لینڈ

مقابلے : چار میچ کھیلے ، تین جیت ، ایک رد ہوا ، کل پوائنٹس 7 ۔ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ۔

ہار اور جیت : بنگلہ دیش ، سری لنکا اور افغانستان کو ہرایا ۔ ہندوستان کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوگیا ۔

باقی میچ : جنوبی افریقہ ، ویسٹ انڈیز ، پاکستان ، آسٹریلیا اور انگلینڈ ۔

امکان : جنوبی افریقہ ، ویسٹ انڈیز اور پاکستان کو مات دے سکتے ہیں ۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا سے ملے گا سخت چیلنج ۔

icc cricket world cup 2019, cricket world cup, indian cricket team, pakistan cricket team, world cup 2019 england. points table, semifinal spot

ہندوستان

مقابلے : چار میچ کھیلے ، تین جیتے اور ایک بارش کی نذر ہوا ۔ کل پوائنٹس 7 ، پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ۔

ہار اور جیت : پاکستان ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو شکست دی جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوگیا ۔

باقی میچ : بنگلہ دیش ، افغانستان ، انگلینڈ ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا ۔

امکان : سری لنکا ، افغانستان اور بنگلہ دیش کو ہرانا زیادہ مشکل نہیں ہوگا ، ویسٹ انڈیز سے تھوڑا مقابلہ کی امید ، جبکہ انگلینڈ کے خلاف مقابلہ چیلنجنگ ہوگا ۔

icc cricket world cup 2019, cricket world cup, indian cricket team, pakistan cricket team, world cup 2019 england. points table, semifinal spot

انگلینڈ

مقابلے : چار میچ کھیلے ۔ تین جیتے اور ایک میں شکست ملی ۔ کل 6 پوائنٹس ۔ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے ۔

ہار اور جیت : جنوبی افریقہ ، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کو ہرایا ۔ پاکستان کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

باقی میچ : افغانستان ، سری لنکا ، آسٹریلیا ، ہندوستان ، نیوزی لینڈ ۔

امکان : افغانستان اور سری لنکا کے خلاف جیت کی امید ۔ نیوزی لینڈ کو بھی ہرانے کی صلاحیت ، ہندوستان اور آسٹریلیا سے سخت مقابلہ کا امکان ۔

Loading...