پاکستان کے خلاف میچ سے پہلے انگلینڈ کے کرکٹروں نے بدلا اپنا روپ ، لڑکی بنے یہ 6 بڑے کھلاڑی !۔– News18 Urdu

پاکستان کے خلاف میچ سے پہلے انگلینڈ کے کرکٹروں نے بدلا اپنا روپ ، لڑکی بنے یہ 6 بڑے کھلاڑی !۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم اس وقت دنیا کی نمبر ایک ون ڈے ٹیم ہے ۔ آئن مارگن کی کپتانی میں یہ ٹیم سال 2015 میں ورلڈ کپ کے بعد سے جلوہ بکھیرے ہوئے ہے ۔

May 15, 2019 01:55 PM IST | Updated on: May 15, 2019 01:56 PM IST

انگلینڈ کرکٹ ٹیم اس وقت دنیا کی نمبر ایک ون ڈے ٹیم ہے ۔ آئن مارگن کی کپتانی میں یہ ٹیم سال 2015 میں ورلڈ کپ کے بعد سے جلوہ بکھیرے ہوئے ہے ۔ اس مہینے سے شروع ہونے جارہے آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں انگلینڈ چمپئن بننے کی مضبوط دعویدار بھی ہے ۔ ٹیم ابھی پاکستان کے ساتھ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیل رہی ہے ۔ منگل کو تیسرے ون ڈے سے پہلے انگلینڈ کے کرکٹر سوشل میڈیا پر الگ ہی انداز میں نظر آئے ۔ ان کے اس بدلے ہوئے روپ کو دیکھ کر فینس چونگ گئے اور ان کے چہرے پر ہنسی آگئی ۔

میچ سے پہلے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آفیشیل انسٹاگرام پیج پر چھ بڑے کرکٹر خاتون کے طور پر نظر آئے ۔ ان میں کپتان مارگن ، جو روٹ ، بین اسٹوکس ، جیسن رائے اور کرس واکس شامل تھے ۔ ان کرکٹروں نے سوشل میڈیا ایپ اسنیپ چیٹ پر جینڈر سویپ فلٹر کے ذریعہ خواتین جیسے چہرے بنالئے ، اس فلٹر سے تصویر لینے پر چہرا خواتین جیسا ہوجاتا ہے ۔

پاکستان کے خلاف میچ سے پہلے انگلینڈ کے کرکٹروں نے بدلا اپنا روپ ، لڑکی بنے یہ 6 بڑے کھلاڑی !۔

پاکستان کے خلاف میچ سے پہلے انگلینڈ کے کرکٹروں نے بدلا اپنا روپ ، لڑکی بنے یہ 6 بڑے کھلاڑی !۔

اس فوٹو کے ساتھ کپشن لکھا تھا پہنچان کون ؟ ۔ اس فوٹو کو تقریبا 44 ہزار لوگوں نے لائیک کیا ہے ۔

england cricket team, eoin morgan, snap chat, gender swap filter, england cricketer women, joe root, chris woakes, jason roy, इंग्‍लैंड क्रिकेट टीम, स्‍नैपचेट

کرکٹروں کو اس انداز میں دیکھ کر سوشل میڈیا پر فینس نے حیرانی ظاہر کی ۔ کئی یوزرس نے لکھا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ انگلینڈ کے کرکٹرس لڑکیوں کے طور پر اتنے خوبصورت نظر آئیں گے ۔ ایک یوزر نے لکھا کہ وہ انگلش کرکٹروں کو ایسے دیکھ کر ان کے دیوانے ہوگئے ہیں۔ انگلینڈ کی سابق خاتون کرکٹر ایشا گہا نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا اور لکھا : کیا کہا جائے ۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز لیام پلینکٹ نے تصویر پر مارگن کے ساتھ کچھ چھیڑ خانی بھی کی ۔