cricket former india paceman amit bhandari attacked by delhi u 23 cricketer and goons ٹیم میں نہیں لیا تو کرکٹر نے سلیکٹر کو مارنے کیلئے بھیج دئے غنڈے ، ہاکی اسٹک سے کی گئی پٹائی– News18 Urdu

ٹیم میں نہیں لیا تو کرکٹر نے سلیکٹر کو مارنے کیلئے بھیج دئے غنڈے ، ہاکی اسٹک سے کی گئی پٹائی

ہندوستان کے سابق تیز گیند باز اور دہلی کے کپتان رہ چکے امت بھنڈاری پر پیر کی صبح کچھ لوگوں نے حملہ کردیا ۔ وہ اس حملہ میں سنگین طور پر زخمی ہوگئے ہیں ۔

Feb 11, 2019 09:58 PM IST | Updated on: Feb 11, 2019 09:58 PM IST

ہندوستان کے سابق تیز گیند باز اور دہلی کے کپتان رہ چکے امت بھنڈاری پر پیر کی صبح کچھ لوگوں نے حملہ کردیا ۔ وہ اس حملہ میں سنگین طور پر زخمی ہوگئے ہیں ۔ دہلی انڈر 23 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی انوج ڈیڑھا پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ جس وقت حملہ ہوا ، اس وقت بھنڈاری سینٹ اسٹیفن کالج کے میدان میں سینئر ٹیم کا پریکٹس میچ دیکھ رہے تھے ۔ وہ اس وقت دہلی ٹیم کے سلیکٹر ہیں ۔ بتادیں کہ امت بھنڈاری نے ہندوستان کیلئے دو ون ڈے میچ کھیلے ہیں ۔

بتایا جارہا ہے کہ انوج نے انڈر 23 ٹیم میں سلیکٹ نہ کئے جانے کی وجہ سے یہ حملہ کرایا ۔ 28 جنوری کو دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نے 56 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی تھی ، جس میں انوج کا نام شامل تھا ۔

ٹیم میں نہیں لیا تو کرکٹر نے سلیکٹر کو مارنے کیلئے بھیج دئے غنڈے ، ہاکی اسٹک سے کی گئی پٹائی

امت بھنڈاری ۔ فائل فوٹو

حملہ میں بھنڈاری کو سنگین چوٹیں آئی ہیں ۔ ان کے سر پر چھ ٹانکے لگائے گئے ہیں اور پاوں میں فریکچر بتایا جارہا ہے ۔ پولیس نے انوج اور ایک حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش کی جارہی ہے ۔ ادھر دہلی کرکٹ بورڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ملزمین کے خلاف فورا کارروائی کی جائے گی ۔

وہیں سابق کرکٹر گوتم گمبھیر اور وریندر سہواگ نے بھی اس واقعہ کی تنقید کی ہے ۔ گمبھیر نے ٹویٹر پر لکھا کہ دہلی میں ایسا ہوتے دیکھنا بہت برا ہے ۔ اس معاملہ کو دبایا نہیں جاسکتا اور میں ذاتی طور پر یہ یقینی بنانے کی کوشش کروں گا کہ یہ معاملہ سرد بستہ میں نہ جائے ۔ جس کھلاڑی نے سلیکشن نہیں ہونے پر حملہ کرایا ہے ، اس کے خلاف سبھی طرح کی کرکٹ کھیلنے پر تاحیات پابندی عائد کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں کلدیپ یادو کی بڑی چھلانگ ، پاکستانی گیند باز شاداب خان کو چھوڑا پیچھے