گرل فرینڈ نے کی تھی اس کرکٹر کے کیرئیر کو ختم کرنے کی کوشش ، اب ورلڈ کپ میں بنا ڈالا یہ بڑا ریکارڈ– News18 Urdu

گرل فرینڈ نے کی تھی اس کرکٹر کے کیرئیر کو ختم کرنے کی کوشش ، اب ورلڈ کپ میں بنا ڈالا یہ بڑا ریکارڈ

افغانستان کے خلاف میچ میں مورگن نے ایک نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ۔ مورگن نے 17 چھکے لگائے ، جو عالمی کپ میں ایک اننگز میں نیا ریکارڈ ہے۔

Jun 19, 2019 11:20 AM IST | Updated on: Jun 19, 2019 02:15 PM IST

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان آین مورگن نے ورلڈ کپ 2019 کے مقابلے میں افغانستان کے خلاف ریکارڈ توڑ اننگز کھیلی ۔ منگل کو کھیلے گئے اس میچ میں انہوں نے 71 گیندوں پر 148 رن بنائے ۔ مارگن انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم کے کپتان ہیں ، وہ نہ صرف میدان کے اندر بلکہ میدان کے باہر کے کارناموں کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتے ہیں ۔

اس ورلڈ کپ میں مورگن نے پانچ میچوں کی اننگز اننگز میں 249 رن بنائے ہیں ۔ اس دوران ان کا اوسط 62.25 کا ہے جبکہ اسٹرائیک ریٹ 136.81 کا ہے ۔ موجودہ ٹورنامنٹ میں وہ اب تک سب سے زیادہ 22 چھکے لگا چکے ہیں ۔ ان کے بعد اس معاملہ میں آسٹریلیائی کپتان ایرون فنچ کا نمبر ہے آتا ہے ، جن کے نام 14 چھکے درج ہیں ۔

گرل فرینڈ نے کی تھی اس کرکٹر کے کیرئیر کو ختم کرنے کی کوشش ، اب ورلڈ کپ میں بنا ڈالا یہ بڑا ریکارڈ

گرل فرینڈ نے کی تھی اس کرکٹر کے کیرئیر کو ختم کرنے کی کوشش ، اب ورلڈ کپ میں بنا ڈالا یہ بڑا ریکارڈ

افغانستان کے خلاف میچ میں مورگن نے ایک نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ۔ مورگن نے 17 چھکے لگائے ، جو عالمی کپ میں ایک اننگز میں نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 2015 کے ورلڈ کپ میں 16 چھکے مارے تھے۔ مورگن کے ان 17 چھکوں سے انگلینڈ نے عالمی کپ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔ انگلینڈ کی اننگز میں کل 25 چھکے پڑے اور اس نے ویسٹ انڈیز کے 2015 میں زمبابوے کے خلاف 19 چھکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تاہم اس سال کے شروع میں ایک ایسا وقت بھی آیا تھا جب مورگن کی کیرئیر پر تلوار لٹکنے لگ گئی ہے ۔ دراصل سال رواں جنوری میں مورگن کو ان کی سابق گرل فرینڈ بروک ساکیراکس کے بوائے فرینڈ نک ایمیری نے بلیک میل کرنے کی کوشش کی تھی ۔ ایمیری نے دعوی کیا تھا کہ اس کے پاس مارگن اور اس کی سابق گرل فرینڈ بروک کے درمیان سیکس سے وابستہ بات چیت کی ریکارڈنگ ہے ۔ تاہم ایمیری نے بعد میں معافی مانگ لی تھی ۔

فائل فوٹو فائل فوٹو

قابل ذکر ہے کہ 10 ستمبر 1986 کو آئیر لینڈ کے ڈبلن میں پیدا ہوئے آین مورگن انگلینڈ کے علاوہ آئیرلینڈ کرکٹ کی بھی نمائندگی کرچکے ہیں ۔ انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں آئیر لینڈ کی جانب سے ہی ڈیبیو کیا تھا ۔ مورگن ایسے پہلے کھلاڑی ہیں ، جنہوں نے دو بین الاقوامی ٹیموں کی جانب سے سنچریاں بھی بنا چکے ہیں ۔ 2007 فروری میں انہوں نے آئیرلینڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے کناڈا کے خلاف 115 رن کی اننگز کھیلی تھی ۔ ویں مارچ 2010 میں انگلینڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہوں نے ناٹ آوٹ 110 رن بنائے تھے ۔

Loading...