وراٹ کوہلی کی ویڈیوز دیکھ کر ہندوستان کے خلاف تیاری کررہا ہے پاکستان کا یہ بلے باز ، کیا یہ بڑا دعوی– News18 Urdu

وراٹ کوہلی کی ویڈیوز دیکھ کر ہندوستان کے خلاف تیاری کررہا ہے پاکستان کا یہ بلے باز ، کیا یہ بڑا دعوی

ہندوستان کے خلاف عالمی کپ مقابلے سے پہلے پاکستان کے بلے باز بابر اعظم نے ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان میں میچ جتانے کی قابلیت ہے جو دوسروں کے لئے تحریک کا ذریعہ ہے۔

Jun 15, 2019 09:29 PM IST | Updated on: Jun 15, 2019 09:29 PM IST

ہندوستان کے خلاف اتوار کو عالمی کپ مقابلے سے پہلے پاکستان کے بلے باز بابر اعظم نے ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان میں میچ جتانے کی قابلیت ہے جو دوسروں کے لئے تحریک کا ذریعہ ہے۔ بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ  وراٹ کوہلی کی ویڈیوز دیکھ کر اپنے کھیل کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

پاکستان کے لئے مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے بابر نے کہاکہ میں نےانہیں مختلف حالات میں بلے بازی کرتے ہوئے دیکھا ہے اور ان سے کافی کچھ سیکھنے کی کوشش کی ہے۔ ہندستان کے لئے وراٹ کی جیتنے کی فیصد زیادہ ہے اور میں بھی ایسا کرنا چاہتا ہوں۔

وراٹ کوہلی کی ویڈیوز دیکھ کر ہندوستان کے خلاف تیاری کررہا ہے پاکستان کا یہ بلے باز ، کیا یہ بڑا دعوی

پاکستانی ٹیم ۔ فائل فوٹو

آئی سی سی رینکنگ میں دنیا کے نمبر ایک بولر جسپريت بمراه کے لئے انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہندستان کے پاس اچھے بولر ہیں لیکن ہم نے انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلا ہے جس کے فاسٹ بولر بہترین ہیں اور لہذا ٹیم کو یقین ہے کہ وہ ہندستان کے بولنگ اٹیک کو آرام سے کھیل لیں گے۔

2017 میں چمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں ہندستان کے خلاف 63 رنز کی میچ فاتح اننگز کھیلنے والے بابر نے کہا کہ اس میچ میں ملی جیت پاکستان کے لئے کافی اہم تھی اور اس سے ٹیم کا حوصلہ کافی بڑھا ہے۔پاکستانی بلے باز نے کہاکہ چمپئنز ٹرافی نے ہمارا اعتماد بڑھا یا ہے کہ مجھے امید ہے کہ اس سے کل کے مقابلے میں بھی کافی مدد ملے گی۔

بابر اعظم ۔ فوٹو : پی سی بی ٹویٹر ۔ بابر اعظم ۔ فوٹو : پی سی بی ٹویٹر ۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہندستان کے خلاف ملی اس جیت کی یادیں ہم کبھی نہیں بھول سکتے اور یہ ہمارے لئے تحریک کا ذریعہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ہندستان کے خلاف میچ کے لئے تیار ہیں ۔ اس مقابلے کے لئے پوری ٹیم مثبت ہے۔ نہ صرف میں بلکہ ٹیم کے تمام کھلاڑی اس میچ میں اچھی کارکردگی کر کے میچ کو جیتنا چاہتے ہیں۔

Loading...