ہندوستان کے خلاف میچ سے پہلے پاکستانی کھلاڑیوں کو پی سی بی نے دیا بڑا تحفہ ، ملی یہ خاص اجازت– News18 Urdu

ہندوستان کے خلاف میچ سے پہلے پاکستانی کھلاڑیوں کو پی سی بی نے دیا بڑا تحفہ ، ملی یہ خاص اجازت

محمد یوسف کا کہنا ہے کہ اگر اہل خانہ کو حقیقت میں کھلاڑیوں کے ساتھ رہنے کی اجازت تھی تو انہیں ٹورنامنٹ کے آغاز سے ہی ٹیم ہوٹل میں رہنے کی اجازت دی جانی چاہئے تھی نہ کہ جب ٹیم اتنے میچ کھیل چکی ہو ۔

Jun 15, 2019 04:12 PM IST | Updated on: Jun 15, 2019 04:12 PM IST

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ اب صرف ایک دن دور ہے ۔ دونوں ہی ممالک میں اس میچ کو لے کر بڑی ہلچل ہے ۔ سابق کھلاڑی اور ماہرین فاتح ٹیم کی پیشین گوئی کرنے اور اپنی پسندیدہ ٹیموں کی طاقت اور کمزوریوں کا تجزیہ کرنے میں مصروف ہیں ۔ ان سب کے درمیان پاکستان کے سابق کپتان محمد یوسف پاکستان کرکٹ بورڈ کو کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ کے دوران اپنے کنبہ کے ساتھ رہنے کی اجازت دینے پر بھڑک گئے ہیں ۔

دراصل پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے کھلاڑیوں کو اہل خانہ کو ساتھ لے جانے سے منع کردیا تھا ، لیکن بدھ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 41 رنوں سے ملی شکست کے بعد پی سی بی نے اپنا فیصلہ بدل دیا اور ہندوستان کے خلاف ہونے والے ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچ سے پہلے کھلاڑیوں کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہنے کی اجازت دیدی ۔

ہندوستان کے خلاف میچ سے پہلے پاکستانی کھلاڑیوں کو پی سی بی نے دیا بڑا تحفہ ، ملی یہ خاص اجازت

پاکستانی ٹیم ۔ فائل فوٹو

Loading...

محمد یوسف ، جنہوں نے 1998 سے 2010 کے درمیان پاکستان کیلئے 288 ون ڈے میچ کھیلے ہیں اور 41 سے زائد کی اوسط سے تقریبا دس ہزار رن بنائے ہیں ، انہوں نے پی سی بی کے اس بدلے ہوئے رخ پر اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ ایک انتہائی دباو والا ٹورنامنٹ ہے ، جس میں کھلاڑیوں کو کرکٹ پر پوری توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے ۔ جب میں کھیلتا تھا تب پی سی بی نے شاید ہی کبھی اہل خانہ کو کھلاڑیوں کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت دی ہو ۔

इंडिया से मैच के पहले पाकिस्तानी खिलाड़ियों को मिली पत्नियों को साथ रखने की अनुमति, भड़के पूर्व खिलाड़ी

محمد یوسف کا کہنا ہے کہ اگر اہل خانہ کو حقیقت میں کھلاڑیوں کے ساتھ رہنے کی اجازت تھی تو انہیں ٹورنامنٹ کے آغاز سے ہی ٹیم ہوٹل میں رہنے کی اجازت دی جانی چاہئے تھی نہ کہ جب ٹیم اتنے میچ کھیل چکی ہو ۔

Loading...