ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کو لے کر ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے دیا بڑا بیان ، کہہ دی ایسی بات– News18 Urdu

ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کو لے کر ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے دیا بڑا بیان ، کہہ دی ایسی بات

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 16 جون کو اولڈ ٹریفرڈ میں ہونے والے مقابلہ کے بارے میں جب کوہلی سے سوال کیا گیا ، تو انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ ایک میچ ہے ، جس کو ہم ٹیم کے طور پر جیتنا چاہتے ہیں ۔

May 24, 2019 01:05 PM IST | Updated on: May 24, 2019 01:05 PM IST

انگلینڈ اینڈ ویلس میں ورلڈ کپ کا 30 مئی سے آغاز ہوگا ۔ تاہم اس میگا ایونٹ کے آغاز سے پہلے سبھی 10 ٹیموں کی ایک مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی ، جس میں سبھی کپتانوں نے سوالات کے جواب دئے ۔ پریس کانفرنس کے دوران ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ کو لے کر بھی ایک سوال کیا گیا ۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 16 جون کو اولڈ ٹریفرڈ میں ہونے والے مقابلہ کے بارے میں جب کوہلی سے سوال کیا گیا ، تو انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ ایک میچ ہے ، جس کو ہم ٹیم کے طور پر جیتنا چاہتے ہیں ۔ ہاں ، اس میں دباو ہوتا ہے کیونکہ اسٹیڈیم کا ماحول کافی الگ ہوتا ہے ۔ لیکن صرف میچ میں مقابلہ آرائی شروع ہونے سے پہلے ہی آپ اس کو محسوس کرتےہیں، میچ شروع ہوتے ہی یہ ہم سبھی کیلئے کرکٹ کا ایک میچ بن جاتا ہے ۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کو لے کر ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے دیا بڑا بیان ، کہہ دی ایسی بات

ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کو لے کر ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے دیا بڑا بیان ، کہہ دی ایسی بات

وہیں اس سوال کے جواب میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ کا ہمیشہ سے انتظار رہتاہے ۔ لیکن اگر آپ کھلاڑیوں سے پوچھیں تو مداح جس طرح دیکھتے ہیں یہ اس سے بالکل الگ ہے ، جب آپ اسٹیڈیم میں داخل ہوتے ہیں تو فینس کی دلچسپی کو سمجھتے ہیں ، لیکن میدان پر قدم رکھتے ہی یہ کافی پیشہ ور ہوجاتا ہے ۔

Loading...

Loading...