ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ سے پہلے اداکارہ پونم پانڈے نے اڑایا پاکستان کا مذاق ، شیئر کیا یہ انتہائی بولڈ ویڈیو– News18 Urdu

ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ سے پہلے اداکارہ پونم پانڈے نے اڑایا پاکستان کا مذاق ، شیئر کیا یہ انتہائی بولڈ ویڈیو

پونم پانڈے نے پاکستانی ٹی وی کی جانب سے جاری اشتہار کا مذاق اڑاتے ہوئے اپنے ہی انداز میں جواب دیا ہے ۔ انہوں نے اپنے جواب میں ویڈیو پوسٹ کیا ہے ۔

Jun 15, 2019 05:00 PM IST | Updated on: Jun 15, 2019 05:00 PM IST

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ہندوستان اور پاکستان کا میچ 16 جون کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ اس میچ کو ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ بتایا جارہا ہے ۔ میچ میں ابھی ابھی ایک دن کا وقت ہے ، لیکن اس سے پہلے ہی اس کے بارے میں ماحول پوری طرح سے بن چکا ہے ۔ سوشل میڈیا سے لے کر اخبارات کے صفحات ، ریڈیو کے گانوں ، نیوز چینلوں کی بحث اور گلی کوچے کی بات چیت میں بھی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ میں کون جیتے گا ، اس کا ہی تذکرہ ہورہا ہے ۔ ابھی تک دونوں ٹیموں کا ورلڈ کپ میں چھ مرتبہ آمنا سامنا ہوا ہے اور ہر مرتبہ ہندوستان نے ہی بازی ماری ہے ۔

جمعرات کو نیوزی لینڈ کے خلاف بارش کی وجہ سے میچ رد ہونے کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ برسوں سے ہمارے میچ مقابلہ آرائی سے بھر پور رہے ہیں ۔ دنیا بھر میں لوگوں کو اس میں دلچسپتی رہتی ہے اور اتنے بڑے میچ کا حصہ ہونا فخر کی بات ہے ۔ ا س میں اہم اپنی سب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔

ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ سے پہلے اداکارہ پونم پانڈے نے اڑایا پاکستان کا مذاق ، شیئر کیا یہ انتہائی بولڈ ویڈیو

اداکارہ پونم پانڈ

Loading...

اس میچ کو لے کر اشتہارات کی بھی بھرمار ہے ۔ ٹورنامنٹ کے آفیشیل براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس نے باپ بیٹے کی تھیم پر اس مرتبہ موقع موقع اشتہار تیار کیا ہے ۔ اس میں پاکستان کا مذاق اڑاتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ اس درمیان ایک پاکستانی چینل نے ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن کو مرکز میں رکھتے ہوئے اشتہار جاری کیا ۔ ان دونوں اشتہارات کی کافی تنقید ہوئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے ان اشتہارات کو ہٹانے کیلئے بھی کہا ہے ۔

poonam pandey video, india pakistan world cup match, poonam pandey mock pak ad, mauka mauka ad, भारत पाकिस्‍तान वर्ल्‍ड कप मैच, पूनम पांडे वीडियो, क्रिकेट वर्ल्‍ड कप

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی ان اشتہارات پر اعتراض کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں ہندوستان اور پاکستان کے میچ کو لے کر جو اشتہارات بنائے گئے ہیں وہ شرمناک ہیں ۔ گھٹیا باتوں کے ذریعہ میچ کا ماحول بنانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ پہلے سے ہی اس کو کافی توجہ مل چکی ہے ۔ اب اپنے بولڈ ویڈیوز اور بیانات کیلئے مشہور ماڈل پونم پانڈے بھی اس بحث میں شامل ہوگئی ہیں ۔

پونم پانڈے نے پاکستانی ٹی وی کی جانب سے جاری اشتہار کا مذاق اڑاتے ہوئے اپنے ہی انداز میں جواب دیا ہے ۔ انہوں نے اپنے جواب میں ویڈیو پوسٹ کیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو بھی کافی شیئر کیا جارہا ہے ۔ ساتھ ہی اس کا مذاق بھی اڑا جارہا ہے ۔

Loading...