شعیب اختر کا بڑا بیان ، ورلڈ کپ 2019 کا خطاب نہیں جیت سکتا پاکستان ، بتائی یہ بڑی وجہ– News18 Urdu

شعیب اختر کا بڑا بیان ، ورلڈ کپ 2019 کا خطاب نہیں جیت سکتا پاکستان ، بتائی یہ بڑی وجہ

پاکستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ 2019 کا خطاب نہیں جیت سکتی ہے ۔ دنیا کے تیز ترین گیند باز کے مطابق پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے کی مضبوط دعویدار ہے تاہم ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھانا مشکل ہے ۔

Apr 26, 2019 05:39 PM IST | Updated on: Apr 26, 2019 06:59 PM IST

پاکستان کی کرکٹ ٹیم ان دنوںانگلینڈ کے دورہ پر ہے ، جہاں وہ ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلے گی ۔ یہی نہیں پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ سے قبل کئی پریکٹس میچ بھی کھیلے گی ۔ اسی درمیان ورلڈ کپ کو لے کر پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے سرفراز احمد کی قیادت والی ٹیم کو لے کر بڑا بیان دیا ہے ۔

پاکستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ 2019 کا خطاب نہیں جیت سکتی ہے ۔ دنیا کے تیز ترین گیند باز کے مطابق پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے کی مضبوط دعویدار ہے تاہم ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھانا مشکل ہے ۔

شعیب اختر کا بڑا بیان ، ورلڈ کپ 2019 کا خطاب نہیں جیت سکتا پاکستان ، بتائی یہ بڑی وجہ

شعیب اختر کی فائل فوٹو

شعیب اختر نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم کے کئی سینئر کھلاڑیوں کیلئے یہ آخری ورلڈ کپ ہوگا ۔ ان پر زیادہ ذمہ داری ہوگی کہ وہ آگے آکر ٹیم کو لیڈ کریں اور اس بات کو لے کر ان پر دباو بھی ہوگا ۔ ان کا اشارہ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک اور محمد حفیظ کی طرف تھا ، جن کیلئے یہ آخری ورلڈ کپ ہوسکتا ہے۔

شعیب اختر نے مزید کہا کہ ان کی رائے میں 2019 میں ورلڈ کپ کی ٹرافی انگلینڈ جیتے گا ۔ اختر نے کہا کہ انگلینڈ کے بارے میں یہ بات کہی جاتی ہے کہ وہ ماضی میں ایک سنجیدہ ون ڈے ٹیم نہیں رہی ہے ، لیکن وہ اس سال اس خطاب کو جیتنے کی مضبوط دعویدار ہے ۔ شعیب اختر کے مطابق گیند بازی ڈیپارٹمنٹ میں کچھ پریشانیاں ہونے کے باوجود انگلینڈ کافی بیلنس ٹیم ہے ۔

Loading...