cricket if i tell the secret of reaching play offs chennai super kings wont buy me at the auction says ms dhoni snm کامیابی کا سیکریٹ بتادوں گا تو مجھے آئی پی ایل میں خریدےگا کون، مہندر سنگھ دھونی – News18 Urdu

کامیابی کا سیکریٹ بتادوں گا تو مجھے آئی پی ایل میں خریدےگا کون، مہندر سنگھ دھونی

چنئی سپر کنگس نے موجودہ سیزن مین اب تک اپنے گھریلو اسٹیڈیم میں پانچ میچ کھیلے ہیں اور اسے ہر مرتبہ جیت حاصل ہوئی ہے۔

Apr 24, 2019 02:17 PM IST | Updated on: Apr 24, 2019 02:33 PM IST

آئی پی ایل 12 کے 41 ویں مقابلے میں چنئی سپر کنگس نے سن رائزرس حیدرآباد کو 6 کٹ سے شکست دیکرپلے آف میں جگہ بنالی ہے۔ چنئی نے اب تک 11 میچ کھیلے ہیں جن میں سے 8 میں جیت حاصل کی ہے۔ موجودہ سیزن میں پلےآف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم چنئی ہی ہے۔ میچ کے بعد ایک سوال کے جواب میں دھونی نے کہا کہ میری کامیابی کا راز بتادوں گا تو مجھے اگلے سیزن میں کوئی نہیں خریدے گا۔

منگل کو ایم چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں چنئی کے کپتان دھونی نے ٹاس جیت کر بھنیشور کی سن رائزرس حیدرآباد کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ جبکہ اس نے منیش پانڈت (ناٹ آؤٹ 83) ، ڈیوڈ وارنر (58) اور وجے شنکر (26) کے سہارے  175/3کا اسکور بناکر اچھا چیلنچ پیش کیا لیکن چنئی نے اپنے گھریلو میدان پر شین واٹسن (96) کے دم پر مخالف کو 6 وکٹ سے پست کردیا۔ ا س میچ میں جیت کے ساتھ چنئی سپر کنگس کے پکے۔آف میں پہنچنے کے بجائے میچ ک بعد دھونی کے دئ ےگئے بیان کی زیادہ چرچا ہورہی ہے۔

کامیابی کا سیکریٹ بتادوں گا تو مجھے آئی پی ایل میں خریدےگا کون، مہندر سنگھ دھونی

IPL 2019 (photo-iplt20.com)

Loading...