ورلڈ کپ میں ہندوستان کی پاکستان کے خلاف لگا تار ساتویں جیت ، ڈک ورتھ لوئس کے تحت 89 رنوں سے دی پٹخنی– News18 Urdu

ورلڈ کپ میں ہندوستان کی پاکستان کے خلاف لگا تار ساتویں جیت ، ڈک ورتھ لوئس کے تحت 89 رنوں سے دی پٹخنی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے 22ویں میچ میں ہندستان اور پاکستان کا مقابلہ ہورہا ہے۔

Jun 16, 2019 02:52 PM IST | Updated on: Jun 17, 2019 12:05 AM IST

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے 22ویں میچ میں ہندستان اور پاکستان کا مقابلہ بارش کی وجہ سے رکا ہوا ہے ۔ تاہم اگر یہاں سے میچ نہیں ہوتا ہے ہندوستانی ٹیم کی جیت یقینی ہے کیونکہ ڈک ورتھ لوئس کے اعتبار سے ہندوستان 86 رنوں سے پاکستان سے آگے ہے۔   پاکستان کو 13 رنوں کے مجموعی اسکور پر پہلا جھٹکا بھی لگ گیا ہے ۔ امام الحق 7 رن بناکر آوٹ ہوگئے ہیں ۔ اس کے بعد بابر اعظم اور فخر زمان نے 100 رن سے زیادہ کی پارٹنر شپ کر کے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی ، مگر کلدیپ یادو نے پھر دو وکٹیں لے کر پاکستان کو بیک فٹ پر بھیج دیا ۔

کلدیپ کے بعد پھر ہاردک پانڈیا نے ایک ہی اوور میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا اور اس کی کمر توڑ دی ۔ پاکستان کی طرف سے فخر زمان نے 62 رن ، بابر اعظم نے 48 رن ، محمد حفیظ نے 9 رن ، سرفراز احمد نے 12 رن اور شعیب ملک صفر پر آوٹ ہوگئے ۔ اس کے بارش کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر میچ رکا اور جب دوبارہ شروع ہوا تو پاکستان کو پانچ اوورس میں 136 رنوں کا بڑا ہدف ملا ۔ آخر میں پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس کے تحت 89 رنوں سے شکست ملی ۔

ورلڈ کپ میں ہندوستان کی پاکستان کے خلاف لگا تار ساتویں جیت ، ڈک ورتھ لوئس کے تحت 89 رنوں سے دی پٹخنی

ورلڈ کپ میں ہندوستان کی پاکستان پر لگا تار ساتویں جیت

اس سے پہلے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے مقررہ 50 اوورس پانچ وکٹ کے نقصان پر 336 رن بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 337 رنوں کا بڑا ہدف دیا ہے ۔ روہت شرما نے شاندار 140 رنوں کی اننگز کھیلی ۔

روہت شرما اور کے ایل راہل نے ہندوستان کا کافی شاندار شروعات دلائی ہے ۔ روہت شرما کی دھماکہ دار اننگز کھیل کر آوٹ ہوگئے ہیں اور140 رن بناکر حسن علی کا شکار ہوئے ۔ اس سے پہلے 57 رنوں کی شاندار اننگز کھیل کر کے ایل پویلین لوٹے۔ کے ایل راہل کو وہاب ریاض نے آوٹ کیا ۔ کے ایل راہل اورروہت شرما کے درمیان پہلی وکٹ کیلئے 136 رنوں کی ساجھیداری ہوئی ۔

اس کے بعد ہاردک پانڈیا نے چھوٹی لیکن اثر دار اننگز کھیلی ۔ انہوں نے 26 رن بنائے ۔ تاہم اس میچ میں دھونی اپنا جلوہ نہیں دکھا سکے اور صرف ایک رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ بارش کی وجہ سے تھوڑی دیر کیلئے میچ رکا ، لیکن پھر شروع ہوگیا ۔ ٹیم انڈیا کیلئے کپتان کوہلی نے شاندار 77 رنوں کی اننگز کھیلی ۔ اس کے علاوہ کیدار جادھو نے 9 اور وجے شنکر نے 15 رن بنائے ۔ پاکستان کیلئے محمد عامر نے تین وکٹ جبکہ حسن علی اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ لئے ۔

پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ منتخب کی۔ ٹیم انڈیا نے پلیئگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ وجے شنکر کو دھون کی جگہ موقع ملا ہے۔وہیں پاکستان نے دو تبدیلیاں کیں اور شاداب اور عماد کو ٹیم میں جگہ دی ہے ۔

Loading...