ورلڈ کپ جیتنے سے پہلے ہی وراٹ کوہلی کی قیادت میں ٹیم انڈیا بنی شہنشاہ ، انگلینڈ سے چھینا تاج– News18 Urdu

ورلڈ کپ جیتنے سے پہلے ہی وراٹ کوہلی کی قیادت میں ٹیم انڈیا بنی شہنشاہ ، انگلینڈ سے چھینا تاج

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں زبردست شروعات کی ہے اور وہ ابھی تک ناقابل تسخیر رہی ہے ۔ اس کا فائدہ اس کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھی ملا ہے ۔

Jun 26, 2019 11:05 PM IST | Updated on: Jun 26, 2019 11:05 PM IST

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں زبردست شروعات کی ہے اور وہ ابھی تک ناقابل تسخیر رہی ہے ۔ اس کا فائدہ اس کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھی ملا ہے ۔ اب ٹیم انڈیا دنیا کی نمبر ون ون ڈے ٹیم بن گئی ہے ۔ اس نے انگلینڈ کو پیچھے چھوڑ کر ٹاپ پر جگہ بنالی ہے ۔ ہندوستان 123 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون بن گئی ہے۔

ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی ٹیم سات میں سے تین میچ ہار چکی ہے اور اس کا خمیازہ اس کو ریکنگ میں بھگتنا پڑا ہے ۔ ورلڈ کپ شروع ہونے کے وقت انگلینڈ کے 124 پوائنٹس تھے ، لیکن پاکستان ، سری لنکا اور آسٹریلیا سے شکست کی وجہ سے اس کو جھٹکا لگا ہے ۔ انگلینڈ کے دو پوائنٹس کم ہوگئے ہیں اور وہ 122 پوائنٹس کے ساتھ اب دوسرے نمبر پر ہے ۔

ورلڈ کپ جیتنے سے پہلے ہی وراٹ کوہلی کی قیادت میں ٹیم انڈیا بنی شہنشاہ ، انگلینڈ سے چھینا تاج

(AP Photo)

خیال رہے کہ ابھی آئی سی سی کی ریکنگ اپ ڈیٹ نہیں ہوئی ہے ۔ آئی سی سی کسی بھی سیریز یا ٹورنامنٹ کے اختتام  کے بعد ہی اپنی رینکنگ کو اپ ڈیٹ کرتا ہے ۔ غور طلب ہے کہ مورگن کی کپتانی والی انگلینڈ کی ٹیم مئی 2018 میں ون ڈے میں نمبر ون ٹیم بنی تھی ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے ۔ آسٹریلیا چھوتے ، جنوبی افریقہ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے ۔ بنگلہ دیش ساتویں ، سری لنکا آٹھویں ، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان 10 ویں نمبر پر ہے ۔

Loading...