وراٹ کوہلی کو لے کر آئی بڑی خبر ، ورلڈ کپ سیمی فائنل سے باہر ہونے کے بعد لے لیا یہ بڑا فیصلہ ؟

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ٹیم انڈیا کو چمپئن بنانے میں ناکام رہنے کے بعد کپتان وراٹ کوہلی کو لے کر ایک نئی خبر سامنے آرہی ہے ۔

Jul 15, 2019 09:18 PM IST | Updated on: Jul 15, 2019 09:18 PM IST
وراٹ کوہلی کو لے کر آئی بڑی خبر ، ورلڈ کپ سیمی فائنل سے باہر ہونے کے بعد لے لیا یہ بڑا فیصلہ ؟

وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما ۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ٹیم انڈیا کو چمپئن بنانے میں ناکام رہنے کے بعد کپتان وراٹ کوہلی کو لے کر ایک نئی خبر سامنے آرہی ہے ۔ خبر ان کے اگلی سیریز میں کھیلنے کو لے کر ہے ، جو ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی ہے ۔ خبر ہے کہ وراٹ کوہلی ویسٹ انڈیز کے دورہ پر جاسکتے ہیں ۔ وہ ایک مہینے کے اس دورے پر ون ڈے ، ٹی 20 سیریز کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ سیریز کا بھی حصہ ہوں گے ۔ پہلے خبریں تھیں کہ کپتان وراٹ کوہلی اور تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو ویسٹ انڈیز دورہ کے لئے آرام دیا جاسکتا ہے ۔ حالانکہ ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق وراٹ کوہلی ویسٹ انڈیز کے دورہ پر جاسکتے ہیں ۔

اب سوال یہ ہے کہ آخر وراٹ کوہلی ویسٹ انڈیز کے دورہ پر کیوں جانا چاہتے ہیں ؟ کہیں یہ فیصلہ ان کی کپتان پر منڈلا رہے خطرے کی وجہ سے تو نہیں ہے ؟ آپ کو بتادیں کہ اس وقت میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ کرکٹ بورڈ ٹیم انڈیا کیلئے دو کپتان بنانے پر غور کررہا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو وراٹ کوہلی کو ٹیسٹ اور روہت شرما کو ون ڈے اور ٹی 20 کا کپتان بنانے پر غور کیا جاسکتا ہے ۔ حالانکہ اس بات کی کوئی آفیشیلی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔

Loading...

آپ کو بتادیں کہ ٹیم انڈیا کا ویسٹ انڈیز دورہ تین اگست سے شروع ہورہا ہے ، جس میں تین ٹی 20 ، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے ۔ دورے کا آغاز ٹی 20 سیریز سے ہوگا ، جس کے بعد ون ڈے سیریز 8 اگست سے کھیلی جائے گی ۔ 22 اگست سے پہلا ٹیسٹ شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے شروع ہوگا ۔ اس دورہ کیلئے ٹیم انڈیا کا انتخاب 19 جولائی کو ہوسکتا ہے ۔ خبروں کے مطابق اس دورہ پر دھونی بھی نہیں جائیں گے جبکہ شیکھر دھون کا بھی کھیلنا مشکل ہے ۔ ان کی جگہ مینک اگروال کو ٹیم میں منتخب کیا جاسکتا ہے ۔

Loading...