آئی پی ایل 2019 : کے کے آر کیلئے آندرے رسیل نے اپنے کیریئر کو "داو "پر لگایا ، یہ ہے "دردناک سچائی"۔– News18 Urdu

آئی پی ایل 2019 : کے کے آر کیلئے آندرے رسیل نے اپنے کیریئر کو "داو "پر لگایا ، یہ ہے "دردناک سچائی"۔

کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے آل راونڈر رسیل بلے سے اچھی فارم میں ہیں ، لیکن ان کا جسم فٹ نہیں ہے۔ رسیل کی باڈی غضب کی ہے ، لیکن انہیں پیروں میں کھینچاو کی پریشانی لاحق رہتی ہے۔

Apr 21, 2019 06:35 PM IST | Updated on: Apr 21, 2019 06:36 PM IST

آئی پی ایل کے 12 ویں سیزن میں کے کے آر کی کارکردگی کافی خراب رہی ہے۔ دو مرتبہ ٹورنامنٹ جیتنے والی یہ ٹیم اب تک نو میچوں میں سے صرف چار ہی میچ جیت سکی ہے۔ ٹورنامنٹ میں ایک دو کھلاڑی ہی اچھے کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں ، جس میں آندرے رسیل سب سے اوپر ہیں۔ رسیل نے اب تک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 39 چھکے لگائے ہیں اور وہ ٹورنامنٹ کے واحد بلے باز ہیں ، جن کی اسٹرائیک ریٹ 200 سے اوپر ہے۔ حالانکہ اس کے باوجود ان کی ٹیم مسلسل ہار رہی ہے۔ کسی بلے باز کیلئے یہ کافی دکھ کی بات ہوتی ہے کہ وہ اچھی فارم میں ہو اور اس کی ٹیم میچ ہار رہی ہو۔ آندرے رسیل کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہورہا ہے۔ ویسے آندرے رسیل درد سے جوجھ رہے ہیں۔

کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے آل راونڈر رسیل بلے سے اچھی فارم میں ہیں ، لیکن ان کا جسم فٹ نہیں ہے۔ رسیل کی باڈی غضب کی ہے ، لیکن انہیں پیروں میں کھینچاو کی پریشانی لاحق رہتی ہے۔ بنگلورو کے خلاف مقابلہ میں بھی رسیل کے پیروں میں کھینچاو آگیا تھا اور انہیں بلے بازی کرتے ہوئے کافی درد محسوس ہورہا تھا۔ اس کے باوجود انہوں نے 25 گیندوں میں 65 رن کی اننگز کھیلی تھی ، حالانکہ ان کی ٹیم میچ گنوا بیٹھی تھی جو کولکاتہ کی لگاتار چوتھی ہار تھی۔

آئی پی ایل 2019 : کے کے آر کیلئے آندرے رسیل نے اپنے کیریئر کو

آندرے رسیل

سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف بھی کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے آندرے رسیل کو ٹیم میں شامل کیا ۔ میچ سے پہلے رسیل کے دائیں پاوں میں پٹیاں بندھی نظر آئیں۔ پٹیوں کو دیکھ کر صاف ہے کہ رسیل کا پاوں پوری طرح ٹھیک نہیں ہے ، لیکن ٹیم کیلئے رسیل درد برداشت کرکے کھیل رہے ہیں۔

Loading...

آندرے رسیل ۔ فوٹو : بی سی سی آئی ۔ آندرے رسیل ۔ فوٹو : بی سی سی آئی ۔

آپ کو بتادیں کہ آندرے رسیل آئی پی ایل 2019 میں 8 اننگز کھیل چکے ہیں، جس میں انہوں نے سب سے زیادہ 39 چھکے لگائے ہیں۔ یہی نہیں وہ کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کیلئے 100 چھکے مارنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ آندرے رسیل نے اس سیزن میں 353 رن بنائے ہیں ، جو ان کی ٹی 20 کے کسی بھی ٹورنامنٹ میں سب سے اچھی کارکردگی ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے 2015 میں کے کے آر کیلئے 326 رن بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : کمر درد ٹھیک ہوتے ہی دکھا ایم ایس دھونی کا باہوبلی اوتار ، اب کوہلی پر برسے گا "قہر "!۔

 

 

Loading...