آئی پی ایل 2019 : اسٹیڈیم میں شائقین کو میچ نہ دیکھنے دینے اور دھمکی دینے پر بری پھنسی یہ اداکارہ ، کیس درج– News18 Urdu

آئی پی ایل 2019 : اسٹیڈیم میں شائقین کو میچ نہ دیکھنے دینے اور دھمکی دینے پر بری پھنسی یہ اداکارہ ، کیس درج

اتوار کو سن رائزرس حیدرآباد اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے درمیان ہوئے مقابلہ کے بعد تیلگو اداکارہ پرشانتی کے ساتھ پانچ افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ۔

Apr 22, 2019 07:51 PM IST | Updated on: Apr 22, 2019 07:51 PM IST

اتوار کو سن رائزرس حیدرآباد اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے درمیان ہوئے مقابلہ کے بعد تیلگو اداکارہ پرشانتی کے ساتھ پانچ افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ۔ یہ لوگ میچ کے دوران کاپریٹ باکس میں لوگوں کو پریشان کررہے تھے ۔

شکایت کے مطابق پرشانتی اور ان کے ساتھیوں نے شکایت کرنے والے شخص کو نہ صرف میچ دیکھنے سے روکا بلکہ انہیں گالی بھی دی اور دھمکی بھی دی ۔ پولیس نے کہا کہ انہوں نے آئی پی سی کے سیکشن 341 ، 188 اور 506 کے تحت شکایت درج کرلی ہے ۔ ان لوگوں پر کاپریٹ باکس میں شراب پینے کا الزام بھی لگایا گیا ہے ۔

آئی پی ایل 2019 : اسٹیڈیم میں شائقین کو میچ نہ دیکھنے دینے اور دھمکی دینے پر بری پھنسی یہ اداکارہ ، کیس درج

آئی پی ایل 2019 : اسٹیڈیم میں شائقین کو میچ نہ دیکھنے دینے اور دھمکی دینے پر بری پھنسی یہ اداکارہ ، کیس درج

Loading...

خیال رہے کہ آئی پی ایل کے 38 ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے ڈیوڈ وارنر اور بیرسٹو کی طوفانی اننگز کی بدولت کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو شکست دیدی ۔ کولکاتہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 159 رن بنائے ۔ سن رائزرس نے اس ہدف کو صرف ایک وکٹ کھوکر 15 اوورس میں ہی حاصل کرلیا ۔

Loading...