cricket lokesh rahul gautam gambhir snm راہل نمبر چار پر بلے بازی کے لئے سب سے زیادہ فٹ :گوتم گمبھیرر– News18 Urdu

راہل نمبر چار پر بلے بازی کے لئے سب سے زیادہ فٹ :گوتم گمبھیر

گمبھیر نے کہا، "نمبر چار پر کون بلے بازی کرے گا یہ ٹیم مینجمنٹ طے کرے گی۔ میرے حساب سے راہل اس پوزیشن کے لئے سب سے زیادہ اہل کھلاڑی ہیں۔

May 15, 2019 10:43 PM IST | Updated on: May 15, 2019 10:48 PM IST

ہندوستانی ٹیم میں آئندہ ورلڈ کپ سے پہلے نمبر چار پر بلے بازی کے سلسلے میں بائیں ہاتھ کے سابق بلے باز گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ چار نمبر پر بلے بازی کے لئے لوکیش راہل سب سے زیادہ اہل بلے باز ہیں۔

گمبھیر نے کہا، "نمبر چار پر کون بلے بازی کرے گا یہ ٹیم مینجمنٹ طے کرے گی۔ یہ انتہائی اہم ہوگا کہ کون سا بلے باز نمبر چار پر بلے بازی کرے گا۔ میرے حساب سے راہل اس پوزیشن کے لئے سب سے زیادہ اہل کھلاڑی ہیں۔ وہ دیگر متبادل کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہیں۔ "

راہل نمبر چار پر بلے بازی کے لئے سب سے زیادہ فٹ :گوتم گمبھیر

گوتم گمبھیر ۔ فائل فوٹو

بائیں ہاتھ کے بلے باز نے کہا، "راہل نے آئی پی ایل -12 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ اس کی کارکردگی کو ورلڈ کپ میں بھی جاری رکھیں گے۔" راہل نے آئی پی ایل کے 12 ویں سیشن میں کنگز الیون پنجاب کے لئے 593 بنائے اور سب سے زیادہ رن بنانے میں وہ دوسرے نمبر پر رہے۔