۔ "ڈئیر انڈیا تھوڑا ہاتھ ہولا رکھیں ہمارے سرفراز نے رو دینا ہے ابھی "، جم کر اڑا پاکستانی کپتانی کا مذاق– News18 Urdu

۔ "ڈئیر انڈیا تھوڑا ہاتھ ہولا رکھیں ہمارے سرفراز نے رو دینا ہے ابھی "، جم کر اڑا پاکستانی کپتانی کا مذاق

کرکٹ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں ہندستانی ٹیم کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کرنے والی پاکستانی ٹیم کو اپنے حامیوں کی سخت ناراضگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Jun 17, 2019 08:33 PM IST | Updated on: Jun 17, 2019 08:33 PM IST

کرکٹ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں ہندستانی ٹیم کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کرنے والی پاکستانی ٹیم کو اپنے حامیوں کی سخت ناراضگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے مایوس پاکستانی حامیوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی بھڑاس نکالی ہے۔

مانچسٹر میں اتوار کو بارش سے متاثرہ مقابلے میں ہندستان نے ڈک ورتھ لوئیس ضابطے کے تحت روایتی حریف پاکستان کو 89 رن سے شکست دی تھی۔پاکستانی ٹیم کی بلے بازی کے 35 ویں اوور میں بارش کی وجہ سے کھیل رکنے سے پہلے ہی ہندستان کی جیت یقینی ہو چکی تھی اور فیس بک، ٹویٹر پر پاکستانی شائقین کا غصہ پورے شباب پر تھا۔

۔

۔ "ڈئیر انڈیا تھوڑا ہاتھ ہولا رکھیں ہمارے سرفراز نے رو دینا ہے ابھی "، جم کر اڑا پاکستانی کپتانی کا مذاق

پاکستانی ٹیم کے پرستار ڈاور بٹ نے ٹویٹ کیا، "ہندستان اور پاکستان ٹیم کے درمیان ایک بڑا فرق یہ ہے کہ ہندستانی عالمی کپ جیتنے انگلینڈ آئے ہیں جبکہ ہم ہندستان کو شکست دینے آئے ہیں۔"ایک اور پرستار شیخ نے کہا،" سمجھ میں نہیں آتا کہ کس نے ان سے کہا تھا کہ پہلے بالنگ کرو۔"

احمد نے لکھا، "انڈیا تو ہمیں ایسے پھینٹ رہا ہے کہ جیسے کوہ نور ہم نے چرایا ہو۔" ایک پرستار نے لکھا، "اللہ کرے بارش ہو جائے عزت بچ جائے، ان سے کچھ نہیں ہونا ۔" انہوں نے پھر ٹویٹ کیا، "ڈئیر انڈیا تھوڑا ہاتھ ہولا رکھیں ہمارے سرفراز نے رو دینا ہے ابھی ۔ "عادل لکھتے ہیں،" انڈیا تو ایسے دھو رہی ہے جیسے آئی ایم ایف سے نہیں ان سے قرضہ لیتے ہیں ہم۔"احمر نقوی نے لکھا،" پاکستان نے ٹاس جیتا اور پاكستانيوں کو ٹارچر کرنے کا فیصلہ لیا ۔ "۔

विश्वकप में भारत से लगातार 7वीं हार पर आंसू बहाते दिखा पाकिस्तानी मीडिया

 

ادھر، میچ سے پہلے فیس بک اور وهاٹس ایپ پر ہندستانی شائقین کے درمیان پوسٹ ٹرانسفر کرنے کی ہوڑ مچی ہوئی تھی۔ فادر ڈے کے موقع پر کھیلے گئے اس میچ میں کئی پرستار پاکستان ٹیم پر تنقید کرتے نظر آئے تو کئی نے اس کے لئے کارٹون کا سہارا لیا ۔

Loading...