محمد عامر کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں کیوں نہیں ملی جگہ ، انضمام الحق نے بتائی یہ بڑی وجہ– News18 Urdu

محمد عامر کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں کیوں نہیں ملی جگہ ، انضمام الحق نے بتائی یہ بڑی وجہ

انگلینڈ میں 30 مئی سے شروع ہورہے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ اس ٹیم میں پاکستان کے تیز گیند باز محمد عامر کو جگہ نہیں دی گئی ہے۔

Apr 18, 2019 07:56 PM IST | Updated on: Apr 18, 2019 07:56 PM IST

انگلینڈ میں 30 مئی سے شروع ہورہے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ اس ٹیم میں پاکستان کے تیز گیند باز محمد عامر کو جگہ نہیں دی گئی ہے۔ پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

محمد عامر کو ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ محمد عامر کافی تجربہ کار گیند باز ہیں ، لیکن بدقسمتی سے عامر کافی عرصے سے پرفارم نہیں کر پا رہے ہیں۔ محمد عامر کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ہی فی الحال ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ نہیں دی گئی ہے ۔

محمد عامر کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں کیوں نہیں ملی جگہ ، انضمام الحق نے بتائی یہ بڑی وجہ

فائل فوٹو : اے ایف پی۔

ساتھ ہی ساتھ چیف سلیکٹر نضمام الحق نے کہا کہ فی الحال محمد عامر کو انگلینڈ کے لیے ٹیم میں شامل کیا ہے اور اگر وہ اس دوران فارم میں آجاتے ہیں تو ان کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ چمپئنر ٹرافی کے بعد سے ہی محمد عامر آوٹ آف فارم چل رہے ہیں۔ چمپئنز ٹرافی کے بعد سے اب تک محمد عامر نے 14 ون ڈے میچ کھیلے ہیں ، جن میں انہوں نے صرف پانچ وکٹیں لی ہیں۔ یہی نہیں چمپئنز ٹرافی کے بعد کی ان کی کارکردگی کو دیکھیں تو تقریبا 20 اوورس میں انہوں نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔