cricket pakistan vs australia first odi captain shoaib malik says early strikes were missing from our side کپتان شعیب ملک نے بتایا : اس وجہ سے آسٹریلیا سے پہلا ون ڈے میں ہار گئی پاکستانی ٹیم– News18 Urdu

کپتان شعیب ملک نے بتایا : اس وجہ سے آسٹریلیا سے پہلا ون ڈے ہار گئی پاکستانی ٹیم

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز ہوگیا ہے ۔ آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

Mar 23, 2019 05:52 PM IST | Updated on: Mar 23, 2019 05:55 PM IST

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز ہوگیا ہے ۔ آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان نے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 281 رنز کا ہدف دیا ، جو اس نے صرف 2 وکٹ کھوکر ہی 49 اوورز میں حاصل کرلیا۔

میچ کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے کہا کہ شروعات میں وکٹیں نہ ملنی ہار کی اصل وجہ رہی ۔ ملک نے ارون فنچ اور مارش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے گیم کو پوری طرح کنٹرول میں رکھا اور بہت دور تک لے گئے۔ ساتھ ہی ساتھ شعیب ملک نے حارث سہیل کی بھی تعریف کی ۔

کپتان شعیب ملک نے بتایا : اس وجہ سے آسٹریلیا سے پہلا ون ڈے ہار گئی پاکستانی ٹیم

پاکستانی ٹیم ۔ فوٹو : پی سی بی ٹویٹر۔

پہلے ون ڈے میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ حارث سہیل نے 101 رنوں کی اننگز کھیلی ۔ علاوہ ازیں امام الحق نے 17 ، شان مسعود نے 40 ، عمر اکمل نے 48 ، شعیب ملک نے 11، فہیم اشرف نے 28 اور عماد وسیم نے 28 رن بنائے۔ جبکہ آسٹریلیا کی طرف سے عثمان خواجہ نے 24 ، ارون فنچ نے 116 ، مارش نے 91 اور ہیڈسکمب نے 30 رن بنائے۔

Loading...

Loading...