کپتان نے کیا سنسنی خیز انکشاف ، ورلڈ کپ میں جان بوجھ کر خراب کھیلے ٹیم کے سینئر کھلاڑی ، ہار کے بعد ہنستے تھے

گلبدین نائب نے انکشاف کیا کہ ورلڈ کپ کے دوران ٹیم کے سینئر کھلاڑی میری مدد نہیں کرتے تھے ۔ وہ جان بوجھ کر خراب کھیلے تھے اور جب میں گیند بازی کیلئے کہتا تھا تو میری جانب دیکھتے تک نہیں تھے ۔

Jul 22, 2019 11:50 AM IST | Updated on: Jul 22, 2019 11:50 AM IST
کپتان نے کیا سنسنی خیز انکشاف ، ورلڈ کپ میں جان بوجھ کر خراب کھیلے ٹیم کے سینئر کھلاڑی ، ہار کے بعد ہنستے تھے

کپتان نے کیا سنسنی خیز انکشاف ، ورلڈ کپ میں جان بوجھ کر خراب کھیلے ٹیم کے سینئر کھلاڑی ، ہار کے بعد ہنستے تھے

کرکٹ ورلڈ کپ میں شریک ہوئی افغانستان کی ٹیم سے خواہ بہت زیادہ امیدیں وابستہ نہیں تھیں ، لیکن ٹیم کے توازن کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ وہ ایک دو میچ جیتنے میں ضرور کامیاب ہو جائے گی ۔ مگر ایسا نہیں ہوسکا اور افغانستان کو اپنے سبھی 9 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔ اس سے بھی خراب بات یہ ہوئی کہ ٹیم کے اندر اختلافات کی خبروں نے طول پکڑلیا ۔ یہاں تک کہ سلامی بلے باز اور وکٹ کیپر محمد شہزاد نے خود کو پوری طرح فٹ بتاتے ہوئے ورلڈ کپ سے باہر کردینے کا بھی ٹیم انتظامیہ پر الزام لگادیا ۔

اب جبکہ ٹیم کی کپتانی نوجوان گیند باز راشد خان کے ہاتھوں میں سونپ دی گئی ہے تو ورلڈ کپ میں کپتان رہے گلبدین نائب نے بڑا انکشاف کیا ہے ۔ ورلڈ کپ میں ٹیم کم سے کم تین مواقع پر جیت کے قریب پہنچی تھی ، لیکن جیت نہیں سکی ۔ ٹورنامنٹ سے ٹھیک پہلے کپتان بنائے گئے گلبدین کو اس کا ذمہ دار مانا جارہا ہے کہ وہ اہم مواقع پر ٹیم کو دباو سے باہر نہیں نکال سکے ۔ حالانکہ نائب نے اب ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں پر بڑے الزامات عائد کئے ہیں کہ انہوں نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ نہیں دیا ۔ گلبدین کو کپتانی سے ہٹاکر تینوں فارمیٹ کیلئے راشد خان کو نیا کپتان بنایا گیا ہے ۔

Loading...

اصغر افغان کی جگہ نائب کو ورلڈ کپ شروع ہونے سے ٹھیک پہلے جب کپتان بنایا گیا تھا ، تو محمد نبی اور راشد خان جیسے کھلاڑیوں نے اس فیصلہ پر کھل کر اپنی ناراضگی ظاہر کی تھی ۔ حالانکہ ورلڈ کپ کے دوران گلبدین نائب نے کوئی بھی متنازع بیان نہیں دیا ، لیکن اب انہوں نے کئی سینئر کھلاڑیوں پر جان بوجھ کر خراب کھیلنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ کھلاڑی میچ ہارنے کے بعد مایوس نہیں نظر آتے تھے ، بلکہ ہنستے رہتے تھے ۔

gulbadin naib, afghanistan cricket team, icc, cricket, rashid khan, world cup, क्रिकेट, अफगानिस्तान क्रिकेट टीम, आईसीसी, राशिद खान, गुलबदीन नईब, वर्ल्ड कप, आईसीसी क्रिकेट वर्ल्ड कप 2019

گلبدین نائب نے انکشاف کیا کہ ورلڈ کپ کے دوران ٹیم کے سینئر کھلاڑی میری مدد نہیں کرتے تھے ۔ وہ جان بوجھ کر خراب کھیلے تھے اور جب میں گیند بازی کیلئے کہتا تھا تو میری جانب دیکھتے تک نہیں تھے ۔ تاہم گلبدین نے کہا کہ وہ لیگ اسپنر اور ٹیم کے نئے کپتان راشد خان کی پوری مدد کریں گے اور اس کی وہ یقین دہانی کراتے ہیں ۔

Loading...