بھیانک بم دھماکہ میں بال بال بچ گیا یہ بڑا کرکٹر ، ایک فیصلہ نے بچا لی پورے کنبہ کی جان !۔– News18 Urdu

بھیانک بم دھماکہ میں بال بال بچ گیا یہ بڑا کرکٹر ، ایک فیصلہ نے بچا لی پورے کنبہ کی جان !۔

گزشتہ اتوار کو سری لنکا میں 8 سیریل بم دھماکوں نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا ۔ ایسٹر کے موقع پر سری لنکا کے ہوٹلوں اور چرچ کو نشانہ بنایا گیا تھا ، جس میں تقریبا 300 لوگوں کی موت ہوگئی تھی ۔

Apr 24, 2019 05:45 PM IST | Updated on: Apr 25, 2019 07:46 AM IST

گزشتہ اتوار کو سری لنکا میں 8 سیریل بم دھماکوں نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا ۔ ایسٹر کے موقع پر سری لنکا کے ہوٹلوں اور چرچ کو نشانہ بنایا گیا تھا ، جس میں تقریبا 300 لوگوں کی موت ہوگئی تھی ۔ انہیں دھماکوں میں سری لنکا کے کرکٹر داسن شناکا بھی بال بال بچ گئے ۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو سے بات چیت کرتے ہوئے داسن شناکا نے کہا کہ وہ ایسٹر کے موقع پر چرچ جاتے ہیں ، لیکن وہ ایک دن پہلے انورادھا پورہ چلے گئے تھے اور وہاں سے آنے کے بعد انہیں تھکان ہوگئی تھی ، جس کی وجہ سے وہ چرچ نہیں گئے ۔ شناکا نے انکشاف کیا کہ جب وہ گھر پر سو رہے تھے تو انہیں دھماکوں کی آواز سنائی دی اور اس کے بعد وہ فورا چرچ کی جانب گئے ، جہاں کا منظر دیکھ کر ان کے ہوش اڑگئے ۔

بھیانک بم دھماکہ میں بال بال بچ گیا یہ بڑا کرکٹر ، ایک فیصلہ نے بچا لی پورے کنبہ کی جان !۔

(image credit: News18/AFP)

Loading...

داسن شناکا نے بتایا کہ ایسٹر کے موقع پر ان کی ماں اور دادی چرچ گئی تھیں ۔ شناکا جب چرچ پہنچے تو سب کچھ تباہ ہوچکا تھا اور لوگ گھسیٹ کر لاشیں باہر نکال رہے تھے ۔ حالانکہ خوش قسمتی سے ان کی ماں انہیں چرچ کے باہر مل گئیں ۔

ماں کے ملنے کے بعد شناکا نے اپنی دادی کو ڈھونڈنا شروع کردیا ۔ انہیں پتہ چلا کہ ان کی دادی چرچ کے اندر تھیں ، جس کے بعد سری لنکائی کرکٹر کے ہوش اڑگئے ۔ لیکن شناکا کی دادی کی بھی قسمت اچھی تھی اور چرچ کے اندر ہونے کے باوجود ان کی جان بال بال بچ گئی ۔ تاہم ان کے سر پر ہلکی سی چوٹ آئی تھی ۔

دسن شناکا دسن شناکا

خیال رہے کہ داسن شناکا کو ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے ۔ انہوں نے سری لنکا کیلئے 19 ون ڈے اور 27 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں ۔

Loading...