ورلڈ کپ میں خراب موسم کی وجہ سے کئی میچ ہوئے تھے متاثر ، اب زیادہ روشنی کی وجہ سے انگلینڈ میں رکا یہ میچ

اکثر بارش کی وجہ سے میچ میں خلل پڑتے دیکھا گیا ہے ، لیکن یہاں زیادہ روشنی کی وجہ سے میچ روک دیا گیا ۔

Jul 21, 2019 09:49 AM IST | Updated on: Jul 21, 2019 09:50 AM IST
ورلڈ کپ میں خراب موسم کی وجہ سے کئی میچ ہوئے تھے متاثر ، اب زیادہ روشنی کی وجہ سے انگلینڈ میں رکا یہ میچ

انگلینڈ میں ہورہے اس میچ میں بارش نہیں بلکہ روشنی نے ڈالا خلل

انگلینڈ میں ہوئے ورلڈ کپ کے دوران بارش سے میچ رد ہونے کی وجہ سے مداحوں کو کافی مایوسی ہاتھ لگی تھی ۔ مداحوں نے انگلینڈ اینڈ ویلس میں ورلڈ کپ کا انعقاد کرانے کیلئے آئی سی سی کی کافی تنقید بھی کی تھی وہیں ہفتہ کو انگلینڈ کے ٹی 20 بلاسٹ میدان پر ایک الگ ہی نظارہ دیکھنے کو ملا ۔ کینٹ اور سمر سیٹ کے درمیان کینٹربری کے سینٹ لارینس میدان پر کھیلا جارہا میچ اچاک روک دیا گیا ، جس کی وجہ کافی دلچسپ تھی ۔

اکثر بارش کی وجہ سے میچ میں خلل پڑتے دیکھا گیا ہے ، لیکن یہاں زیادہ روشنی کی وجہ سے میچ روک دیا گیا ۔ کینٹ کی ٹیم جب بلے بازی کرنے کیلئے میدان پر اتری تو 15 اوور کے بعد بلے بازوں نے امپائر کو بتایا کہ انہیں گیند دیکھنے میں پریشانی ہورہی ہے ۔ زیادہ روشنی کی وجہ سے گیند کو دیکھ نہیں پا رہے ہیں ۔ امپائر نے اس کی جانچ کی اور میچ کو روکنے کا فیصلہ کیا ۔ دراصل کینٹ بری میدان میں سورج غروب ہونے کے وقت روشنی سیدھے میدان پر پڑتی ہے ۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی واپس پویلین لوٹ گئے ۔ تھوڑی دیر بعد جب روشنی کم ہوئی ، تو ٹیمیں میدان پر واپس آئیں اور میچ پھر سے شروع ہوا ۔ کینٹ نے 20 اوورس میں 9 وکٹ کھو کر 165 رن بنائے اور سمر سیٹ کو 166 رنوں کا ہدف دیا ۔ اس ہدف کے جواب میں سمر سیٹ کی ٹیم 18.3 اوورس میں 124 رن بناکر آل آوٹ ہوگئی ۔

ٹی 20 بلاسٹ انگلینڈ اینڈ ویلس میں ہونے والی ٹی 20 لیگ ہے ۔ اس مرتبہ ریٹائرمنٹ لے چکے اے بی ڈیویلیئرس بھی اس لیگ کا حصہ ہیں ۔ مڈل سیکس ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہوں نے شاندار شروعات کی تھی ۔ اپنے پہلے ہی میچ میں انہوں نے صرف 43 گیندوں میں 88 رنوں کی تابڑتوڑ اننگز کھیلی تھی ۔ اس دوران انہوں نے چھ چھکے بھی لگائے ۔

Loading...