فائنل نہیں ہے یہ ٹیم ، ابھی بھی ورلڈ کپ کی ٹیم میں میں ہوسکتی ہے تبدیلی ! ۔– News18 Urdu

فائنل نہیں ہے یہ ٹیم ، ابھی بھی ورلڈ کپ کی ٹیم میں میں ہوسکتی ہے تبدیلی ! ۔

ورلڈ کپ کیلئے سبھی ممالک کو تقریبا 45 دن پہلے اپنی ٹیم کا اعلان کرنا ہوتا ہے ۔ ایسے میں 23 اپریل سے پہلے ورلڈ کپ کھیلنے والے سبھی ممالک کو اپنی ٹیموں کا اعلان کرنا ہوگا۔

Apr 15, 2019 07:37 PM IST | Updated on: Apr 15, 2019 07:37 PM IST

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا انعقاد انگلینڈ میں ہونا ہے اور اس کیلئے ٹیموں کا اعلان شروع ہوچکا ہے ۔ نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا اور ہندوستان نے اپنی اپنی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے ۔ ورلڈ کپ کیلئے سبھی ممالک کو تقریبا 45 دن پہلے اپنی ٹیم کا اعلان کرنا ہوتا ہے ۔ ایسے میں 23 اپریل سے پہلے ورلڈ کپ کھیلنے والے سبھی ممالک کو اپنی ٹیموں کا اعلان کرنا ہوگا۔

نیوزی لینڈ نے سب سے پہلے اپنی ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کیا تھا ۔ وہیں ہندوستان اور آسٹریلیا نے پیر کو اپنی ٹیموں کا اعلان کیا ۔ آسٹریلیا کی ٹیم ایرون فنچ کی قیادت میں خطاب کا دفاع کرنے کیلئے میدان پر اترے گی ۔ اس ٹیم میں وارنر اور اسمتھ کی واپسی بھی ہوئی ہے ۔ یہ دونوں ایک سال بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کرنے جارہے ہیں ۔ وہیں ہندوستان نے بھی وراٹ کوہلی کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے ۔

فائنل نہیں ہے یہ ٹیم ، ابھی بھی ورلڈ کپ کی ٹیم میں میں ہوسکتی ہے تبدیلی ! ۔

وراٹ کوہلی کی فائل فوٹو

Loading...

ورلڈ کپ کیلئے سبھی ممالک کو اپنی ٹیم میں تبدیلی کرنے کا ایک اور موقع ملتا ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ ابھی جس ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے ، اس میں تبدیلی کی جاسکتی ہے ۔ فی الحال جس ٹیم کا اعلان کیا جاتا ہے وہ ایک طرح سے پرووزنل ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ورلڈ کپ کیلئے امباتی رائیڈو کا کیوں نہیں کیا گیا سلیکشن ، چیف سلیکٹر نے بتائی یہ بڑی وجہ

 

ورلڈ کپ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے سات دن پہلے اس ٹیم میں تبدیلی کی جاسکتی ہے ۔ اس وقت جو ٹیم رہے گی وہ حتمی ہوگی ۔ حالانکہ کسی بھی کھلاڑی کو چوٹ لگنے کی صورت میں اس کا متبادل آئی سی سی کی اجازت سے مل جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ورلڈ کپ ٹیم میں بھی وراٹ کوہلی پر بھاری پڑ گئے ایم ایس دھونی اور روہت شرما ، یہ ہے بڑی وجہ

 

ویسے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جس ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے ، اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔ اگر کوئی کھلاڑی زخمی ہوتا ہے تو الگ بات ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ورلڈ کپ کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان ، ان کھلاڑیوں کو ملی جگہ

 

Loading...