delhi capitals won by 39 runs against sunrisers hyderabad in ipl 2019 ns– News18 Urdu

دہلی کیپٹلس نے سن رائزرس حیدرآباد کو شکست دے دی

دہلی کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 155 رن بنائے۔ جواب میں حیدرآباد کی ٹیم محض 116 رنوں پرہی ڈھیرہوگئی۔

Apr 15, 2019 12:03 AM IST | Updated on: Apr 15, 2019 12:03 AM IST

آئی پی ایل 2019 کے 30 ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو اپنے ہی گھرپر دہلی کیپٹلس سے 39 رنوں کی شکست جھیلنی پڑی۔ دہلی کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 155 رن بنائے۔ جواب میں حیدرآباد کی ٹیم محض 116 رنوں پرہی ڈھیرہوگئی۔

دہلی کیپٹلس کی گیند بازی کے آگے حیدرآباد کی ایک نہیں چلی۔ ڈیوڈ وارنرنے 51 رن بنائے۔ بیرسٹونے 41 رنوں کی اننگ کھیلی، لیکن دوسرے بلے باز پوری طرح ناکام رہے۔ کیپٹلس کے تیز گیند باز رباڈا نے 4 وکٹ لئے۔ وہیں کیمو پال اورکرس مارس نے 3-3 وکٹ حاصل کئے۔ حیدرآباد کو شکست دیتے ہی دہلی کیپٹلس کے 10 پوائنٹ ہوگئے اوروہ پوائنٹ ٹیبل میں دوسرے نمبرپرپہنچ گئی۔

دہلی کیپٹلس نے سن رائزرس حیدرآباد کو شکست دے دی

Loading...

اس سے قبل دہلی کے لئے کپتان شرے یس ایئرنے 45 اورمنرو نے 40 رنوں کی اننگ کھیلی۔ حیدرآباد کی بات کریں تو اس کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز خلیل احمد نے 30 رن دے کر3 وکٹ حاصل کئے۔ بھونیشورکمار کو دو وکٹ ملے۔ ابھیشیک شرما اورراشد خان کو ایک ایک وکٹ ملا۔

 

Loading...