ان تین غلطیوں کی وجہ سے ہار گئی چنئی، دھونی خود کو نہیں کریں گے معاف– News18 Urdu

ان تین غلطیوں کی وجہ سے ہار گئی چنئی، دھونی خود کو نہیں کریں گے معاف

ممبئی انڈینس نے میچ کی آخری گیند پر چنئی کو ایک رن سے ہرا کر آئی پی ایل سیزن 12 جیت لیا۔

May 13, 2019 11:08 AM IST | Updated on: May 13, 2019 11:09 AM IST

آئی پی ایل سیزن  12 کے فائنل مقابلہ میں اس سے زیادہ دلچسپ کیا ہو گا کہ آئی پی ایل کی دو سب سے بڑی ٹیموں کے درمیان آخری گیند تک میچ جیتنے کے لئے جنگ چلتی رہی۔ ممبئی نے میچ کے آخری گیند پر چنئی کو ایک رن سے ہرا کر آئی پی ایل سیزن 12 جیت لیا۔ جسپريت بمراه اور راہل چاهر کی گیند بازی کے بعد لستھ ملنگا کے آخری اوور کے کمال سے ممبئی انڈینس نے اتار چڑھاو سے بھرے دلچسپ فائنل میں چنئی سپر کنگس کو شکست دے کر چوتھی بار آئی پی ایل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس میچ میں تین ایسے مواقع آئے جب ممبئی کے کھلاڑیوں کے مداحوں کی سانسیں رک گئیں اور آخر میں چنئی سے جیتا ہوا میچ چھین لیا۔

پہلی غلطی۔ چنئی سے پہلی غلطی تب ہوئی جب واٹسن کے منع کرنے کے بعد بھی رینا نے ڈی آر ایس لے لیا۔ چاہر ممبئی کے لئے 10 واں اوور ڈالنے آئے تھے۔ دوسری ہی گیند پر انہوں نے رینا کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ جب رینا واٹسن سے بات کر رہے تھے تو ایسا لگ رہا تھا کہ واٹسن انہیں بتا رہے ہیں کہ وہ آؤٹ ہیں۔ لیکن وہ نہیں مانے اور ریویو لیا۔ جس میں وہ صاف آؤٹ نظر آئے۔

ان تین غلطیوں کی وجہ سے ہار گئی چنئی، دھونی خود کو نہیں کریں گے معاف

مہندر سنگھ دھونی

Loading...

دوسری غلطی۔ چنئی کی اننگز کا 13 واں اوور  ہاردک پانڈیا نے کیا۔ اس اوور کی چوتھی گیند پر شین واٹسن نے لیگ سائڈ میں ملی گیند کو مڈ وکٹ کی طرف گھمایا اور رن کے لئے دوڑ پڑے۔ اس پر تھرو چوک گیا اور گیند آگے نکل گئی۔ اس پر دھونی نے فورا دوسرے رن کے لئے دوڑ لگا دی لیکن مڈ آن پر کھڑے ایشان کشن نے گیند کو فورا پکڑا اور اسٹامپ اڑا دئیے۔ پہلے تو لگ رہا تھا کہ دھونی کریز میں پہنچ گئے ہیں لیکن ری پلے میں سامنے آیا کہ ان کے بلے کا صرف ایک حصہ کریز کی لائن تک پہنچا تھا۔ تھرڈ امپائر کو اس نتیجے کا اعلان کرنے میں کافی وقت لگا۔ دھونی کے لئے بھی ان کا آؤٹ ہونا بڑی بات تھی۔ چنئی کے لئے یہ میچ کا دوسرا سب سے بڑا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔

رینا کا ڈی آر ایس لینا: فوٹو کریڈٹ آئی پی ایل۔ رینا کا ڈی آر ایس لینا: فوٹو کریڈٹ آئی پی ایل۔

تیسری غلطی - میچ کے آخری اوور میں چنئی کو جیت کے لئے 9 رنز کی ضرورت تھی۔ کریز پر واٹسن اور جڈیجہ تھے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ چنئی میچ آسانی سے جیت جائے گی، لیکن ایسا ہو نہیں سکا۔ اوور کی دوسری ہی گیند پر 2 رن لینے کے چکر میں واٹسن اور جڈیجہ کے درمیان کنفیوژن ہوا جس کی وجہ سے واٹسن کو آؤٹ ہونا پڑا۔ میچ کے آخری اوور میں واٹسن کا آؤٹ ہونا ہی چنئی کی شکست کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل 2019: دلچسپ میچ میں آخری گیند پرچنئی کو شکست دے کرممبئی انڈینس چمپئن

Loading...