former opener player gautam gambhir today announced his retirement from international cricket– News18 Urdu

گوتم گمبھیرنے کرکٹ کو کہا الوداع، ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ہوگئے جذباتی

گوتم گمبھیرنے کہا کہ سب سے مشکل فیصلے بھاری دل سے لئے جاتے ہیں۔ آج بھاری من سے میں وہ اعلان کررہا ہوں، جس سے میں پوری زندگی ڈرتا رہا۔

Dec 04, 2018 10:03 PM IST | Updated on: Dec 04, 2018 10:09 PM IST

ٹیم انڈیا کے سلامی بلے باز گوتم گمبھیرنے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے گوتم گمبھیر نے ٹوئٹراورفیس بک پرایک جذباتی ویڈیو شیئرکیا۔ انہوں نے لکھا "سب سے مشکل فیصلے بھاری دل سے لئے جاتے ہیں۔ آج بھاری من سے میں وہ اعلان کررہا ہوں، جس سے میں پوری زندگی ڈرتا رہا"۔

ہندوستان کو 2011 کا عالمی کپ جتانے میں گوتم گمبھیرنے اہم کردار نبھائی تھی۔ حالانکہ وہ طویل وقت سے ٹیم انڈیا سے باہرچل رہے تھے۔ گمبھیر نے شاہ رخ خان کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو دو بار آئی پی ایل میں جیت دلائی ہے، وہ دہلی ڈیئرڈیولس کی کپتانی بھی کرچکے ہیں۔

گوتم گمبھیرنے کرکٹ کو کہا الوداع، ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ہوگئے جذباتی

گوتم گمبھیرنے بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا

Loading...

ایسا رہا ہے گوتم گمبھیرکا بین الاقوامی سفر

ٹی -20 عالمی کپ 2007 میں گوتم گمبھیرہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے۔ پورے ٹورنامنٹ میں گمبھیرنے سب سے زیادہ رن بنائے تھے۔ فائنل میں گمبھیرکی اننگ اہم رہی تھی۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف 54 گیندوں پر75 رنوں کی زبردست اننگ کھیلی تھی۔ 2008 تک گمبھیرکرکٹ کے ہرفارمیٹ کی ہندوستانی ٹیم کا حصہ بن گئے تھے۔ گوتم گمبھیرکے لئے 2009 یادگار سال رہا۔ اسی سال گوتم گمبھیر اپنے پہلے غیرملکی دورہ پرنیوزی لینڈ گئے اورگئے تھے اورہندوستان نے 41 سال بعد میزبان ٹیم کو اسی کی زمین پرشکست کا مزہ چکھایا۔

ہندوستان کی اس جیت میں گوتم گمبھیر کا کردار بہت اہم رہا۔ گمبھیرنے اس ٹسٹ سیریز میں 445 رن بنائے تھے۔ اسی سال گمبھیرسب سے بہترین کرکٹربھی بنے تھے۔ 2009 میں وہ آئی سی سی ٹسٹ ریکنکنگ کے ٹاپ پرپہنچے تھے۔ گوتم گمبھیر نے اپنا آخری ٹسٹ میچ نومبر2016 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ وہیں انہوں نے محدود اوور کرکٹ میں آخری بارجنوری 2013 میں انگلینڈ کے خلاف ونڈے میچ اوردسمبر2012 میں پاکستان کے خلاف ٹی-20 بین الاقوامی میچ کھیلا تھا۔

کے کے آرکو بنایا دو بارچمپئن

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے پہلے سیشن میں گوتم گمبھیرنے دہلی ڈیئرڈیولس کے لئے 534 رن بنائے ھے۔ وہ پہلے سیشن میں دوسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی تھے۔ شروعاتی دو سیشن میں گمبھیرنے 1000 رن اپنے کھاتے میں جوڑ ڈالے تھے۔ ان کی بہترین کارکردگی کو دیکھتے ہوئے شاہ رخ خان کی فرنچائزی کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) نے 2010 میں انہیں 2.4 ملین ڈالرخرچ کرکے انہیں اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔

گوتم گمبھیرکواس ٹیم کی کمان بھی سونپ دی گئی تھی۔ انہوں نے اپنی کپتانی میں کے کے آر کو2012 اور2014 میں چمپئن بنایا۔ گمبھیر 2017 میں کے کے آرکوچھوڑ کردہلی ڈیئرڈیولس واپس آگئے تھے۔ انہیں اس ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ھی، لیکن شروعاتی میچوں کے بعد پہلے انہوں نے کپتانی چھوڑی، پھرٹیم میں اپنی جگہ بھی چھوڑ دی تھی۔

Loading...