gautam gambhir demands pakistan passport for nc vice president omar abdullah on jammu kashmir seperate pm debate– News18 Urdu

جموں وکشمیرکا الگ وزیراعظم بنانے پرعمرعبداللہ کو گوتم گمبھیرنے دیا یہ جواب

جموں وکشمیرکے الگ وزیراعظم کا مطالبہ کرنے والے عمرعبداللہ سے گوتم گمبھیر ٹوئٹر پر بھڑگئے۔ 

Apr 03, 2019 10:30 PM IST | Updated on: Apr 03, 2019 10:34 PM IST

جموں وکشمیر کے لئے الگ سے وزیراعظم مانگنے والے نیشنل کانفرنس کے لیڈرعمرعبداللہ پربی جے پی لیڈرگوتم گمبھیرنےتنقید کی ہے۔ حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئے گوتم گمبھیرکو عمرعبداللہ کی یہ بات راس نہیں آئی اورانہوں نے ٹوئٹرپرانہیں ٹیگ کرتے ہوئے نشانہ سادھا۔

جموں وکشمیرکا الگ وزیراعظم بنانے پرعمرعبداللہ کو گوتم گمبھیرنے دیا یہ جواب

گوتم گمبھیرنےعمرعبداللہ کودیا مشورہ، پھرعمرنے دیا جواب۔

عمرعبداللہ نے ٹوئٹ کیا 'گوتم ، میں نے کبھی زیادہ کرکٹ نہیں کھیلا ہے، کیونکہ میں جانتا تھا کہ میں اس میں اچھا نہیں ہوں۔ آپ جموں وکشمیرکی تاریخ کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے ہیں اورجموں وکشمیر کو بنانے میں نیشنل کانفرنس کا کیا تعاون رہا ہے۔ یہ بی آپ نہیں جانتے ہیں۔ آپ جو جانتے ہیں وہی کریں اورآئی پی ایل کولے کرٹوئٹ کریں'۔