آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا پہلا دھماکہ، وارم اپ میچ میں افغانستان نے پاکستان کو دی پٹخنی– News18 Urdu

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا پہلا دھماکہ، وارم اپ میچ میں افغانستان نے پاکستان کو دی پٹخنی

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے بابر اعظم (112) کی سنچری کے سہارے 262 رنز بنائے۔ اعظم کے علاوہ شعیب ملک نے 44 رن بنائے لیکن باقی بلے باز ناکام رہے اور پوری ٹیم 48 ویں اوور میں سمٹ گئی۔

May 25, 2019 11:09 AM IST | Updated on: May 25, 2019 11:10 AM IST

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پہلا الٹ پھیر ہو گیا ہے۔ افغانستان کی ٹیم نے پاکستان کو وارم اپ میچ میں 3 وکٹ سے شکست دے دی۔ افغان ٹیم نے 263 رنز کے ہدف کو 7 وکٹ گنوا کر 49.4 حاصل کر لیا۔ افغانستانی ٹیم کی جیت کے ہیرو محمد نبی  ( 46 رن پر تین وکٹ)، حشمت اللہ (ناٹ آؤٹ 74) اور حضرت اللہ ججائی (49) رہے۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے بابر اعظم (112) کی سنچری کے سہارے 262 رنز بنائے۔ اعظم کے علاوہ شعیب ملک نے  44 رن بنائے لیکن باقی بلے باز ناکام رہے اور پوری ٹیم 48 ویں اوور میں سمٹ گئی۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا پہلا دھماکہ، وارم اپ میچ میں افغانستان نے پاکستان کو دی پٹخنی

افغانستان نے پاکستان کو شکست دی: فوٹو اے پی

Loading...

افغانستان کی اسپن جوڑی محمد نبی اور راشد خان نے پاکستان کے بلے بازوں کو رن بنانے کے لئے ترسا دیا۔  نبی نے ایک ہی اوور میں فخر زماں (19) اور حارث سہیل  (1) کو نمٹا دیا۔ اس کے بعد کریز پر آئے محمد حفیظ بھی کچھ خاص نہیں کر پائے اور 12 رن بنا کر راشد خان کا شکار ہو گئے۔

Loading...