cricket world cup 2019 after crushing deafeat in semifinal farhart basu exit after semi final defeat snm ورلڈ کپ: سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹیم انڈیا سے دو لوگوں کی چھٹی– News18 Urdu

ورلڈ کپ: سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹیم انڈیا سے دو لوگوں کی چھٹی

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹیم انڈیا سے استعفوں کا دور شروع ہوگیا ہے۔ یہاں جانیں کس نے دیا استعفیٰ۔

Jul 11, 2019 11:45 AM IST | Updated on: Jul 11, 2019 12:18 PM IST

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹیم انڈیا سے استعفوں کا دور شروع ہوگیا ہے۔ ٹیم انڈیا کے 2 سپورٹ اسٹاف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ ہیں ٹیم انڈیا کے فیزیو پیٹرک فرہارٹ اور ٹیم کے فٹنیس کوچ شنکر باسو۔ اب ٹیم انڈیا کو کوچنگ اسٹاف کے ان دو اہم ممبران کی خدمات نہیں ملیں گی۔

پیٹریک فرہارٹ کا کانٹریکٹ ورلڈ کپ تک کا ہی تھا۔ 'انڈین ایکسپریس' کے مطابق بی سی سی آئی نے ان دونوں کو نیا کانٹریکٹ دیا تھا لیکن انہوں نے آگے بڑھانے کی خواہش ظاہر نہیں کی۔ فیزیو پیٹرک فرہارٹ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، 'ٹیم انڈیا کے ساتھ میرا آج آخری دن تھا۔ ہم اس طرح مظاہرہ نہیں کر پائے جیسا میں چاہتا تھا۔ میں بی سی سی آئی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے مجھے  ٹیم انڈیا کے ساتھ 4 سال تک کام کرنے کا موقع دیا۔ ٹیم انڈیا اور سپورٹ اسٹاف کو میں آگے کے سفر کیلئے اپنی مبارکباد اور دعا پیش کرتا ہوں'۔

ورلڈ کپ: سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹیم انڈیا سے دو لوگوں کی چھٹی

ںیوزی لینڈ کے خلاف کراری شکست

Loading...

شنکر باسو نے ورلڈ کپ کے بعد ٹیم سے الگ ہونے پر کہا ہے کہ وہ کچھ وقت کیلئے بریک چاہتے ہیں۔ دونوں نے اسے لیکر ٹیم مینیجمنٹ کو اطلاع دے دی ہے۔

وراٹ کوہلی کے ساتھ شنکر باسو وراٹ کوہلی کے ساتھ شنکر باسو

 

 

 

 

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیم انڈیا فٹنیس کوچ شنکر باسو نے ہی ہندستانی کرکٹروں کیلئے یو۔یو ٹیسٹ پاس کرنا لازمی کیا تھا۔ حالانکہ باسو زیادہ وقت پردے کے پیچھے کام کرنے کیلئے جانے جاتے ہیں لیکن ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی اپنی فٹنیس کا کریڈٹ انہیں ہی دیتے ہیں۔ دونوں کا تال میل اس لئے بھی اچھا ہے کیونکہ باسو آئی پی ایل رائل چیلینجرس بنگلورو کا بھی حصہ رہے ہیں جبکہ وراٹ اس ٹیم کے کپتان ہیں۔

Loading...