icc cricket world cup 2019 sarfaraz ahmed says pakistan fans wont boo steve smith in taunton snm سرفراز احمد کا ہندستانیوں پر طنز: کہا، پاکستانی لوگ ان کے جیسے نہیں ہوتے– News18 Urdu

سرفراز احمد کا ہندستانیوں پر طنز: کہا، پاکستانی لوگ ان کے جیسے نہیں ہوتے

Jun 11, 2019 11:15 PM IST | Updated on: Jun 11, 2019 11:16 PM IST

انگلینڈ میں ہورہے ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم بدھ کو آسٹریلیا کاسامنا کرے گی۔۔ میچ سے پہلے ہوئی پریس کانفرنس میں سرفراز احمد نے ہندستانی فینس پر نشانہ لگایا۔ سرفراز سے جب ہوچھا گیا کہ اگر پاکستانی فینس اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کیلئے ہوٹنگ کرتے ہیں تو کیا وہ بھی ایسا کچھ کریں گے جیسا ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی نےکیا۔ سرفراز نے سوال کا جواب دیتے ہوئے ہندستانی فینس پر طنز کیا۔ انہوں نے کہا ، 'مجھے نہیں لگتا کہ پاکستانی فینس ایسا کچھ کریں گے، وہ کرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور کھلاڑیوں سے بھی'۔

انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان ہوئے میچ میں ایرون فنچ نے ٹیم انڈٰا کی اننگ کے آخری اووروں کے دوران اسٹیو اسمتھ کو باؤنڈری پر فیلڈنگ کیلئے تعینات کیا۔ جیسے ہی اسمتھ باؤنڈری پر گئے تو اسٹیڈیم میں موجود ناظرین نے ہوٹنگ کرنا شروع کردیا اور ان کے خلاف 'چیٹر۔چیٹر' کے نعرے لگائے۔ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے جب یہ دیکھا اور سنا تو انہوں نے ناظرین کو روکا اور ایسا نہیں کرنے کو کہا۔

سرفراز احمد کا ہندستانیوں پر طنز: کہا، پاکستانی لوگ ان کے جیسے نہیں ہوتے

سرفراز احمد

मैच के दौरान स्टीव स्मिथ और विराट कोहली (screengrab)

Loading...

Loading...