ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کا سامنا کیسے کریں گے؟ کوہلی نے دیا یہ دلچسپ جواب

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ روانہ ہو چکی ہے۔ کپتان وراٹ کوہلی کی زیر قیادت 15 رکنی ٹیم انڈیا نے بدھ کو علی الصبح انگلینڈ کے لئے اڑان بھری۔

May 22, 2019 11:14 AM IST | Updated on: May 22, 2019 08:42 PM IST
ورلڈ کپ 2019  میں پاکستان کا سامنا کیسے کریں گے؟ کوہلی نے دیا یہ دلچسپ جواب

وراٹ کوہلی اور روی شاستری: فوٹو پی ٹی آئی۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ روانہ ہو چکی ہے۔ کپتان وراٹ کوہلی کی زیر قیادت 15 رکنی ٹیم انڈیا نے بدھ کو علی الصبح انگلینڈ کے لئے اڑان بھری۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ( بی سی سی آئی) نے روانگی سے پہلے ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کی تصویریں پوسٹ کیں۔ اس سے پہلے منگل کو کوہلی اور ٹیم کے کوچ روی شاستری نے ممبئی میں پریس کانفرنس کر کے عالمی کپ سے متعلق امیدوں، دباؤ اور امکانات کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی۔

کوہلی اور شاستری دونوں نے کہا کہ ٹیم انڈیا اس عالمی کپ میں اپنی طاقت کے حساب سے کھیلے گی نہ کہ حریف ٹیم کی کمزوری کو اپنا ہتھیار بنائے گی۔ بتا دیں کہ کرکٹ عالمی کپ 2019 میں ہندوستان کا سفر 5 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے شروع ہو گا۔

Loading...

وہیں، ہندوستان کا 16 جون کو پاکستان سے مقابلہ ہے۔ اس میچ سے جڑے سوال کے جواب میں کپتان کوہلی نے کہا کہ کسی ایک ٹیم کے لئے ان کی حکمت عملی الگ نہیں ہو گی۔ اگر برابر طاقت سے کھیلیں گے تو اس سے فرق نہیں پڑتا ہے کہ سامنے کون سی ٹیم ہے۔

انہوں نے کہا ’’ ہمیں اپنی قابلیت کے حساب سے کھیلنا ہو گا۔ ہم ایک ٹیم کے بارے میں سوچ نہیں سکتے۔ ہمیں اپنی توانائی کو پورے ٹورنامنٹ میں بنائے رکھنا ہو گا چاہے سامنے کوئی بھی ٹیم ہو۔ دنیا میں بہت ساری مضبوط ٹیمیں ہیں ایسے میں ایک ٹیم کے لئے الگ سے سوچ نہیں سکتے‘‘۔

Loading...