آئی سی سی ورلڈ کپ: 'کنگ کوہلی' کے سامنے ہاتھ جوڑنے پرمجبورہوا یہ پاکستانی کھلاڑی– News18 Urdu

آئی سی سی ورلڈ کپ: 'کنگ کوہلی' کے سامنے ہاتھ جوڑنے پرمجبورہوا یہ پاکستانی کھلاڑی

ہندوستانی کپتان کوہلی جب شاٹ لگاکررن کے لئے دوڑے تو پاکستان کے آل راونڈرعماد وسیم انہیں ہاتھ جوڑتے ہوئے نظرآئے۔

Jun 18, 2019 11:10 PM IST | Updated on: Jun 18, 2019 11:11 PM IST

ہندوستان اورپاکستان کی ٹیمیں جب بھی مدمقابل ہوتی ہیں، مقابلے کے ایک ایک لمحے پر نظریں مرکوزہوجاتی ہیں۔ ایسے میں مقابلے کے دوران کا کوئی بھی لمحہ پوشیدہ نہیں ہوتا ہے۔ عالمی کپ 2019 میں دونوں ممالک کےدرمیان کھیلا گیا مقابلہ بھی اس سےالگ نہیں تھا۔ یہ میچ 16 جون کومینچسٹرکےاولڈ ٹریفڈ میدان پرکھیلا گیا تھا۔

ہندوستان اورپاکستان کےدرمیان مقابلے میں کیمرے کی نظرکافی تیزرہی۔ خواہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفرازاحمد کا اباسی لینا ہویا پھرپاکستان کے ہی تیزگیند بازمحمد عامرکا اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے تکراروالا ویڈیو وائرل ہونا۔ اسی ضمن میں پاکستان کےآل راونڈر عماد وسیم کا نام بھی جڑگیا ہے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ: 'کنگ کوہلی' کے سامنے ہاتھ جوڑنے پرمجبورہوا یہ پاکستانی کھلاڑی

عماد وسیم ہندوستان کے خلاف میچ میں ایک بھی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔ انہوں نے 10 اوور میں 49 رن دیئے۔ تصویر: دبیانشو سرکار/ اے ایف پی

Loading...

دراصل واقعہ تب کا ہےجب پہلے بلے بازی کرنےاتری ٹیم انڈیا کی طرف سے کپتان وراٹ کوہلی میدان پرتھے۔ ان کی بلے بازی کے دوران پاکستان کےگیند بازعماد وسیم آئے۔ عماد وسیم نے کوہلی کو گیند بازی کی اورہندوستانی کپتان شاٹ لگاکررن لینے کے لئے دوڑپڑے۔ رن لینے کے دوران جب وراٹ کوہلی آدھی کریزپرپہنچے تو گیند بازعماد وسیم انہیں ہاتھ جوڑتے دیکھے گئے۔ حالانکہ اس کی وجہ واضح نہیں ہوسکی، لیکن ویڈیو سے ایسا لگ رہا ہے جیسے عماد وسیم، وراٹ کوہلی سے کہہ رہے ہوں کہ بس اب اورنہیں، ہمیں بخش دو۔ وراٹ کوہلی نے اس میچ میں 65 گیندوں پر77 رنوں کی اننگ کھیلی۔

واضح رہے کہ ٹیم انڈیا نےاس میچ میں ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرتے ہوئے 336 رن بنائے تھے۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم 40 اووروں میں 302 رنوں کےترمیمی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے محض 212 رن ہی بناسکی ۔ ڈکورتھ لوئس ضابطے کے تحت پاکستانی ٹیم کو 89 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹورنامنٹ میں ہندوستانی ٹیم کی یہ تیسری جیت تھی۔ ہندوستان نے اس سے قبل جنوبی افریقہ اورآسٹریلیا کو شکست دی تھی۔

عماد وسیم کی کارکردگی

ہندوستان کے خلاف مقابلے میں پاکستانی آل راونڈرعماد وسیم نے پورے 10 اوورکی گیند بازی کی اور49 رن دیئے۔ عماد وسیم کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔ ان کا بلا ضرورچلا اورانہوں نے 39 گیندوں پرناٹ آوٹ 46 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔ حالانکہ یہ ٹیم کو جیت دلانے کےلئے ناکافی ہی تھی۔

Loading...