آئی پی ایل 2018 لائیو : کولکاتہ کو جیت کیلئے 177 رنوں کا ہدف ، کے کے آر کی اننگز جاری– News18 Urdu
LIVE NOW

آئی پی ایل 2018 لائیو : کولکاتہ کو جیت کیلئے 177 رنوں کا ہدف ، کے کے آر کی اننگز جاری

انڈین پریمیئر لیگ کے تیسرے میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس اور رائل چیلنجرس بنگلور کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے۔

Urdu.news18.com | April 9, 2018, 3:32 AM IST
facebook Twitter Linkedin
Last Updated April 9, 2018
auto-refresh

Highlights

انڈین پریمیئر لیگ کے تیسرے میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس اور رائل چیلنجرس بنگلور کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے۔ یہ مقابلہ کولکاتہ کے ایڈن گارڈن پر کھیلا جارہا ہے۔ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری بنگلورو کی ٹیم نے پہلے میک کولم اور پھر اس کے بعد ڈی ویلیئرس اور مندیپ سنگھ کے جارحانہ بلے بازی کی بدولت 7 وکٹ گنواکر 176 رنوں کا مشکل اسکور کھڑا کیا ہے اور کولکاتہ کو جیت کیلئے 177 رنوں کا ہدف دیا ۔ بنگلورو کے سلامی بلے باز میک کولم نے 27 گیندوں پر 43 رن بناکر ٹیم کو تیز شروعات دلائی اور پھر ڈی ویلیئرس نے 23 گیندوں پر پانچ چھکوں کی مدد سے 44 رن کی دھماکہ دار اننگز کھیلی ۔ آخر میں مندیپ سنگھ نے 18 گیندوں پر 37 رن کی اننگز کھیل کر ٹیم کے اسکور کو 176 تک پہنچایا ۔ اس کے علاوہ ڈی کاک نے چار ، کوہلی نے 31 ، سرفراز نے 6 اور کرس ووکس نے پانچ رن بنائے۔ میچ کے لائیو اپ ڈیٹس کیلئے ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔

Load More