آئی پی ایل 2018:چینئی کو ملی تیسری کامیابی، جڈیجا نے نرین کو کیا آوٹ– News18 Urdu

آئی پی ایل 2018:چینئی کو ملی تیسری کامیابی، جڈیجا نے نرین کو کیا آوٹ

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 11ویں سیزن مین آج دو بار کی ونر کولکاتہ نائٹ رائڈرس کے سامنے جیت کے رتھ پر سوار چنئی سپر کنگس کا چیلنج ہوگی۔کولکاتہ کے کہتان دنیش کارتک نے ٹاس جیت کر گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس مقابلے کیلئے چنئی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔وہیں کے کے آر میں نتیش رانا کی جگہ رنکو سنگھ آئے ہیں۔

May 03, 2018 08:27 PM IST | Updated on: May 03, 2018 10:46 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 11ویں سیزن مین آج دو بار کی ونر کولکاتہ نائٹ رائڈرس کے سامنے جیت کے رتھ پر سوار چنئی سپر کنگس کا چیلنج ہوگی۔کولکاتہ کے کپتان دنیش کارتک نے ٹاس جیت کر گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس مقابلے کیلئے چنئی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔وہیں کے کے آر میں نتیش رانا کی جگہ رنکو سنگھ آئے ہیں۔

کولکاتہ کی ٹیم بھلے ہی اپنے گھر ایڈن گارڈنس اسٹیڈیم میں کھیل رہی ہوگی لیکن اس کیلئے سب سے نچلے پوائنٹ پر قائم چنئی کا چیلنج سے پار پانا آسان نہیں ہوگا۔دو سال بعد واپسی کرنے والی چنئی کی ٹیم نے جس طرح کا مظاہرہ کیا ہے ۔اس سے باقی ٹیموں کیلئے وہ ابھی تک کی سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہوئی ہے۔

آئی پی ایل 2018:چینئی کو ملی تیسری کامیابی، جڈیجا نے نرین کو کیا آوٹ

آئی پی ایل 2018 :چنئی بمقابلہ کولکاتہ۔

Loading...

مہیندر سنگھ دھونی کی کپتانی والی چنئی نے اس سیزن میں کئی دلچسپ میچوں میں شاندار جیت درج کی ہے اور اس کیلئے سب سے اچھی بات یہ ہے جہ کپتان دھونی بلے سے اپنے پرانے رنگ میں آ گئے ہیں۔انہوں نے 71۔50 کی اوسط سے صرف 286 رن بنائے ہیں۔دھونی کے علاوہ موجودہ ونر ممبھئی انڈینس سے چنئی میں آئے انباتی رائیڈو کا بلہ بھی جم کر بول رہا ہے۔انہوںن ے ابھی تک صرف 370 رن بنائے ہیں۔بلے بازی کے علاوہ چنئی کی گیند بازی بھی شاندار ہے جس میں ڈوین براوو کا بھی اہم کردار رہا ہے۔

وہیں ،کولکاتہ نے اپنے گزشتہ میچ میں رائل چیلینجرس بنگلورو کو شکست دی تھی۔اس جیت سے مطمئن ٹیم کے یقین کو طاتق ملی ہوگی۔ٹیم کی بلے بازی مضبوط ہے ۔تیم کو اچھی شروعات دینے کی ذمہ داری کرس لن پر رہے گی۔لن کو روکنا دھونی کیلئے بھی ایک بڑا چیلنج رہے گا۔ان کے علاوہ کپتان دنیش کارتک اور نائب کپتان رابن اتھپا بھی اچھی فارم میں ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کی بات کی جائے تو چنئی کے کلاف کولکاتہ کا ریکارڈ اچھا نہیں رہا ہے۔دونوں کے درمیان کھیلے گئے 19 میچوں میں سے 12 میں چنئی کو جیت ملی ہے۔

Loading...