Kings XI Punjab captain Ashwin was at the centre of the controversy– News18 Urdu

مانکڑ آؤٹ کا اثر: 4 اوورس میں 47 رنزدینے پرسوشل میڈیا پرآراشون کو بنایاجارہاہے نشانہ

Mar 28, 2019 10:26 AM IST | Updated on: Mar 28, 2019 10:31 AM IST

کنگس الیون پنجاب کے کپتان آراشون اپنی بولنگ کے ناقص مظاہرے کے سبب سوشل میڈیاپرٹرول ہوگئے ہیں۔دراصل کوکولکاتہ نائٹ رئیڈرس کے خلاف میچ میں آراشون نےمقررہ اپنے 4 اوورس میں 47 رنز دیئے ۔

جس کے بعد انہیں سوشل میڈیاپرنشانہ بنایاجارہاہے۔ سوشل میڈیا پرکرکٹ شائقین نے اشون سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ صرف مانکڑ آؤٹ ہی کرسکتے ہیں۔اب سوشل میڈیا پراشون  کی پولنگ پربھی سوال اٹھائے جارہے ہیں ۔

مانکڑ آؤٹ کا اثر: 4 اوورس میں 47 رنزدینے پرسوشل میڈیا پرآراشون کو بنایاجارہاہے نشانہ

کرکٹ شائقین نے کا کہناہے کہ اب آر اشون کی توجہ نان اسٹرائک اینڈ پرہی ہے۔ اس لیے وہ اسٹرائک اینڈ سے بیٹسمین کو آؤٹ نہیں کرپارہے ہیں۔ وہیں آراشون نے راجستھان کے بیٹسمین جوس بٹلر کو مانکڑ آؤٹ کیے جانے کوایک بارپھرصحیح قراردیاہے۔

Loading...

واضح رہے کہ 25 مارچ کو جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں راجستھان رائلس اورکنگس الیون پنجاب کے درمیان آئی پی ایل میچ میں اس وقت تنازعہ پیدا ہوگیا۔جب روی چندرن اشون نے راجستھان کے بیٹسمین جوس بٹلر کو مانکڑ آؤٹ کردیا۔ یہ آئی پی ایل میں پہلا موقع ہے جب کوئی کھلاڑی مانکڑ آؤٹ ہوا ہو۔میچ کے 13ویں اوور میں اشون سنجو سامسن کو بولنگ کررہے تھے تبھی اچانک سے وہ رکے اور انہوں نے دیکھا کہ نان اسٹرائک پر بٹلر کریز کے باہر ہیں اور انہوں نے بیلس اڑادیں۔ اشون نے مانکڑ کی اپیل کی اور تھddرڈ امپائر نے بٹلرکو آؤٹ دے دیا۔ اس درمیان بٹلر اور اشون کے درمیان بحث بھی ہوگئی۔ آؤٹ دئے جانے کے بعد بٹلرکافی غصے میں آگئے اور وہ جھلاتے ہوئے پویلین سے باہر گئے۔ بٹلر نے69 رنز کی اننگز کھیلی اور آئی پی ایل میں اپنی7ویں نصف سنچری لگائی۔ مانکڑ آوٹ ہونے کے اس انداز کو کہتے ہیں ،اگر بولر گیند پھینکنے کے دوران بولنگ سرے پرکھڑے بیٹسمین کے کریز چھوڑ دینے پر گیند پھینکنے سے پہلے رن آؤٹ کردیتا ہے۔ آؤٹ کرنے کا یہ طریقہ پہلی مرتبہ 13 دسمبر

Loading...