ورلڈ کپ 2019: آج انگلینڈ کا بیڑا غرق کردے گا لارڈس کا میدان، پاکستان کےلئے ہوگا مفید– News18 Urdu

ورلڈ کپ 2019: آج انگلینڈ کا بیڑا غرق کردے گا لارڈس کا میدان، پاکستان کےلئے ہوگا مفید

آسٹریلیا اورانگلینڈ کےدرمیان یہ میچ تاریخی لارڈس کے میدان پرکھیلا جائے گا، لیکن حال کے دنوں میں انگلینڈ کا ریکارڈ یہاں اچھا نہیں رہا ہے۔

Jun 25, 2019 03:56 PM IST | Updated on: Jun 25, 2019 04:12 PM IST

عالمی کپ 2019 میں آج انگلینڈ کا مقابلہ آسٹریلیا سےہوگا۔ سیمی فائنل کی دوڑمیں بنے رہنے کےلئےانگلینڈ کے لئے آج جیت بے حد ضروری ہے۔ دونوں ٹیموں کی دشمنی جگ ظاہرہے، جیسے ہندوستان اورپاکستان کے درمیان مقابلے میں دونوں ٹیموں کی شبیہ داوں پرہوتی ہے، ٹھیک ویسے ہی حالات آسٹریلیا اورانگلینڈ کے مقابلے میں دیکھنےکوملتا ہے۔ یہ میچ تاریخی لارڈس کے میدان پرکھیلا جائے گا۔

حال کے دنوں میں انگلینڈ کا ریکارڈ یہاں اچھا نہیں رہا ہے۔ ایسے میں انگلینڈ کویہاں آسٹریلیا کے خلاف شکست کا خوف ستا رہا ہے۔ عالمی کپ میں انگلینڈ کوآسٹریلیا کے خلاف گزشتہ 27 سال سے جیت نہیں ملی ہے۔ آخری بارانگلینڈ نےآسٹریلیا کو1992 کےعالمی کپ میں ہرایا تھا۔ اس کےبعد 2003، 2007 اور2015 کےعالمی کپ میں انگلینڈ کی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ورلڈ کپ 2019: آج انگلینڈ کا بیڑا غرق کردے گا لارڈس کا میدان، پاکستان کےلئے ہوگا مفید

لارڈس میں انگلینڈ کا خراب ریکارڈ۔ تصویر: اے پی

لارڈس پر سب سے زیادہ شکست

عالمی کپ 2015 سے اب تک کےاعدادوشمارپرنظرڈالیں تولارڈس کےمیدان پرانگلینڈ کو سب سے زیادہ شکست ہوئی ہے۔ یہاں انگلینڈ کو 40 فیصدی میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حال کے دنوں میں گریلومیدان پریہ انگلینڈ کا سب سے خراب ریکارڈ ہے۔ لیڈس اور اوول کے میدان پرانگلینڈ کی ٹیم عالمی کپ 2015 سے صرف 17 فیصد میچ ہاری ہے۔

سب سے خراب ن ریٹ

انگلینڈ کے کسی بھی میدان کےمقابلےلارڈس میں بے حد کم رن بنتے ہیں۔ عالمی کپ 2015 سےاب تک یہاں ونڈے میں ٹیموں نےصرف 5.62 کی رن ریٹ سے رن بنائے ہیں جبکہ ٹرینٹ برج میں یہ ریکارڈ 6.80 کا ہے۔ اگرآج بھی لارڈس کے میدان پرانگلینڈ کی ٹیم کا یہ خراب رن ریٹ جاری رہا توپھراس کےلئے مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ اورآسٹریلیا کے خلاف اس کا خراب ریکارڈ پھربرقراررہے گا۔

سیمی فائنل کی ریس 

پوائنٹ ٹیبل کی بات کریں توانگلینڈ کی ٹیم 6 میچوں میں 8 پوائنٹ کےساتھ چوتھےنمبرپر ضرورہے، لیکن اب اسےآسٹریلیا کے بعد ہندوستان اورنیوزی لینڈ سے مدمقابل ہے، جو موجودہ عالمی کپ میں ایک بھی میچ نہیں ہاری ہے۔ آسٹریلیا کی بات کریں تووہ 6 میچوں میں 10 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبرپرہےاوراس کا سیمی فائنل میں جانا تقریباً طے ہے۔

Loading...