اس بلے بازنےلگائی 45 گیندوں میں سنچری، اب لگی سنگین چوٹ، بلا پکڑنا بھی ہوا مشکل

ایشیزسیریزسے پہلےآسٹریلیائی کھلاڑی کوچوٹ لگ گئی ہے، حال ہی میں اس کھلاڑی نے تابڑتوڑاننگ کھیلی تھی اوراب وہ بلا تک نہیں پکڑپارہا ہے۔

Jul 18, 2019 09:35 PM IST | Updated on: Jul 18, 2019 09:48 PM IST
اس بلے بازنےلگائی 45 گیندوں میں سنچری، اب لگی سنگین چوٹ، بلا پکڑنا بھی ہوا مشکل

میتھیو ویڈ کو لگی چوٹ۔

آسٹریلیا کی ٹیم عالمی کپ تو نہیں جیت پائی، لیکن اب اس کا مقصد آئندہ ماہ سے شروع ہونے والی ایشیز سیریز جیتنا ضرور ہوگا۔ حالانکہ اس اہم سیریزسے پہلے ہی اسے ایک بری خبر ملی ہے۔ دراصل طوفانی فارم میں چل رہے بائیں ہاتھ کے بلے باز اوروکٹ کیپرمیتھو ویڈ زخمی ہوگئے ہیں۔ میتھیوویڈ انگلینڈ لائنس کے خلاف آسٹریلیا اے کے لئے کھیل رہے ہیں اور اسی میچ کے دوران ان کی کوہنی میں باونسرلگ گئی۔

حالانکہ ویڈ نے کھیلنا جاری رکھا، لیکن ٹی ٹائم کے دوران ان کے ہاتھ میں درد ہوا، جس کے بعد وہ ریٹائرہرٹ ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے بعد ویڈ کا ایکسرے کرایا گیا، جس کی رپورٹس تو ٹھیک ہیں، لیکن ویڈ کی کوہنی میں کافی درد ہےاوروہ بلے کو مضبوطی سے پکڑنہیں پارہے ہیں۔

Loading...

آپ کو بتادیں کہ ویڈ کا زخمی ہونا آسٹریلیا کےلئےبری خبرہےکیونکہ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ماہ سے شروع ہونے والی ایشیزسیریزکےلئے ویڈ اہم کھلاڑی ہیں اوراس کی وجہ ان کی غضب کی بلے بازی فارم ہے۔

میتھیو ویڈ کی کوہنی میں چوٹ۔

طوفانی فارم میں میتھیو ویڈ

آپ کو بتادیں کہ میتھیو ویڈ گزشتہ ایک ماہ سےانگلینڈ میں ہیں اوراس وقت وہ طوفانی فارم میں ہیں۔ حال ہی میں میتھیو ویڈ نےڈربی شائرکےخلاف محض 45 گیندوں میں سنچری لگا دی تھی۔ یہ کسی بھی آسٹریلیائی کھلاڑی کا لسٹ اے کرکٹ میں سب سے تیزسنچری ہے۔ میتھیو ویڈ نے اس میچ میں محض 71 گیندوں میں 155 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔

میتھیو ویڈ چوٹ لگنے کے بعد باہر جاتے ہوئے۔ میتھیو ویڈ چوٹ لگنے کے بعد باہر جاتے ہوئے۔

اس کے علاوہ ویڈ نے نارتھمپٹشائر کے خلاف بھی 67 گیندوں میں 117 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ اس کےعلاوہ ویڈنے شیفیلڈ شیلڈ میں تسمانیہ کے لئے کھیلتے ہوئے 60.05  کی اوسط سے 1021 رن بنائے تھے۔ ورلڈ کپ میں عثمان خواجہ کے زخمی ہونے کے بعد ویڈ کو آسٹریلیائی ٹیم میں جگہ بھی دی گئی تھی۔ حالانکہ انہیں پلیئنگ الیون میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔

Loading...