miserable day for kkr bowler kuldeep yadav in bowling and fielding in ipl 2019 ns– News18 Urdu

پانچ چھکے اورپانچ چوکےدینےکےبعد کانپنےلگےکلدیپ یادو، آنکھوں سےنکلےآنسواورکرڈالی یہ غلطی

آئی پی ایل 2019 لیگ کے 35 ویں میچ میں کےکے آرکے چائنا مین گیند بازکلدیپ یادو نے 4 اوورمیں 59 رن دیئے۔

Apr 20, 2019 09:27 AM IST | Updated on: Apr 20, 2019 09:27 AM IST

آئی سی سی عالمی کپ کےآغازمیں بس ایک ماہ کا وقت باقی بچا ہے اورٹیم انڈیا کا میچ ونر اسپنرکلدیپ یادو میدان پرروروہے ہیں، جس نے بھی جمعہ کورائل چیلنجرس بنگلوراور کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کےدرمیان ہوئے مقابلے کی یہ تصویردیکھی، وہ حیران رہ گیا۔ اپنی گیند بازی کے دم پرمخالف بلے بازوں کونچانے والےکلدیپ یادوبیچ میدان پرآنسوبہا رہے تھے۔

دراصل بنگلورکے خلاف کلدیپ یادونے 4 اوورمیں 59 رن دے ڈالے۔ انہوں نے 50 رن تو چھکےاورچوکوں سے ہی دے دیئے۔ اپنی بے حد ہی خراب کارکردگی سے مایوس ہوکرکلدیپ یادورونے لگے۔ کلدیپ یادوکوکسی طرح ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے خاموش کرایا، لیکن تب تک کافی دیرہوچکی تھی۔

پانچ چھکے اورپانچ چوکےدینےکےبعد کانپنےلگےکلدیپ یادو، آنکھوں سےنکلےآنسواورکرڈالی یہ غلطی

اندرسے ٹوٹ گئے کلدیپ یادو

میدان پرآنسوبہانے والے کلدیپ یادواندرسےٹوٹ چکے تھے۔ ان کے اندرکی خود اعتمادی ختم ہوگئی تھی۔ ان کی باڈی لینگویج ہی بدل گئی تھی۔ کلدیپ یادوکی آنکھوں کےآگےاندھیرا ساچھا گیا تھا۔ کلدیپ یادومیدان پرتھے، لیکن ان کی خود اعتمادی اپنی خراب کارکردگی سے لہولہان ہوچکی تھی اوراس کا ثبوت نظرآیا 20 ویں اوورمیں جب انہوں نے فیلڈنگ کے دوران بچکانی غلطیاں کیں۔

کلدیپ یادونے20 ویں اوورکی دوسری گیند پرمس فیلڈنگ کی۔ کلدیپ یادواچھے فیلڈرمانے جاتے ہیں، لیکن انہوں نےاپنی طرف آرہی گیند کواس طرح چھوڑدیا جیسے کوئی اسکول کا بچہ گیند کوچھوڑرہا ہو۔ اس کے بعد میچ کی پانچویں گیند پرکلدیپ یادو نےایک بارپھرخراب فیلڈنگ کی اوربنگلورکےکپتان وراٹ کوہلی کی پانچویں آئی پی ایل سنچری پوری ہوئی تھی۔ جب وراٹ کوہلی کی سنچری پرپورا اسٹیڈیم تالیاں بجا رہا تھا، اس وقت کونےمیں کھڑے کلدیپ یادوٹوٹ کربکھررہےتھے۔

کلدیپ یادوکےنام شرمناک ریکارڈ

کلدیپ یادوآئی پی ایل میں ہندوستان کی طرف سےسب سےزیادہ رن دینے والےاسپنربن گئے۔ کلدیپ یادونے 59 رن دے کرکرن شرما کا ریکارڈ توڑدیا، جنہوں نے سال 2016 میں 57 رن دےڈالےتھے۔ ویسےعمران طاہربھی سال 2016 میں 59 رن دے چکے ہیں۔ رویندرجڈیجہ بھی سال 2017 میں 59 رن لٹاچکے ہیں۔