mumbai indians beat royal challengers bangalore by five wickets  at mumbai in ipl 2019 ns– News18 Urdu

ہاردک پانڈیا نےبنگلورسے چھینا میچ، ممبی انڈینس کو5 وکٹ سےمل گئی جیت

ممبئی نے رائل چیلنجرس بنگلورکے 171 رنوں کے اسکورکو19 ویں اوورمیں ہی حاصل کرلیا۔

Apr 16, 2019 12:11 AM IST | Updated on: Apr 16, 2019 12:11 AM IST

ممبئی انڈینس نے ہاردک پانڈیا (16 گیند ناٹ آوٹ 37 رن) کے دم پررائل چیلنجرس بنگلورکو پانچ وکٹ سے روند دیا۔ ان کی اننگ کی بدولت ممبئی نے رائل چیلنجرس بنگلورکے 171 رنوں کے اسکورکو19 ویں اوورمیں ہی حاصل کرلیا۔ ہاردک نے 19 ویں اوورمیں 21 رن بنا ڈالےاورمیچ کو آخری اوورتک جانے ہی نہیں دیا۔ اس جیت کے ساتھ ممبئی پوائنٹ ٹیبل میں تیسرے نمبرپرپہنچ گئی ہے۔ وہیں بنگلورسب سے نیچے موجود ہے۔

اس سے قبل پہلے روہت شرما اورکونٹن ڈی کاک نے ممبئی انڈینس کوبہترین شروعات دی۔ انہوں نے آتے ہی رائل چیلنجرس بنگلورکے گیند بازوں کو نشانے پرلیا۔ دونوں نے چوکے چھکے لگائے اورٹیم کا اسکورپانچ اوور میں ہی 50 سے اوپرپہنچا دیا۔ ان دونوں کو معین علی نے ایک ہی اوورمیں آوٹ کردیا۔ اس کے بعد مڈل اووروں میں ممبئی دباو میں نظرآرہی تھی۔ اس کے بلے بازوں کورن بنانے میں پریشانی ہورہی تھی۔ حالانکہ ایشان کشن نے آتے ہی چوکے اور چھکے اڑائے اور21 رن بناکرپویلین لوٹ گئے۔

ہاردک پانڈیا نےبنگلورسے چھینا میچ، ممبی انڈینس کو5 وکٹ سےمل گئی جیت

ہاردک پانڈیا کی بدولت ممبئی انڈینس کو ملی جیت۔

Loading...

رائل چیلنجرس بنگلورنے اے ڈیویلیئرس (75) اور معین علی (50) کی نصف سنچریوں کی بدولت ممبئی کے سامنے جیت کے لئے 172 رن کا ہدف رکھا۔ آرسی بی نے ٹاس ہارکرپہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹ گنوا کر171 رن بنائے۔ ڈیویلیئرس اورمعین علی نے تیسرے وکٹ کے لئے طوفانی اندازمیں 95 رن بناڈالے۔

اس دوران دونوں نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ڈیویلیئرس نے 4 اورمعین علی نے پانچ چھکے لگائے۔ آخری اوورمیں ڈیویلیئرس سمیت تین وکٹ گرے، جس سے بنگلورکو صرف 9 رن ملے۔ ممبئی کی طرف سے لست ملنگا نے 31 رن دے کر4 وکٹ لئے۔اس سے قبل ممبئی انڈینس نے ٹاس جیت کرپہلے گیند بازی کرتے ہوئے رائل چیلنجرس بنگلورکو پہلا جھٹکا دے دیا ہے۔ بنگلورکے کپتان وراٹ کوہلی 8 رن بناکرجیسن بیہرن ڈارف کی گیند پرآوٹ ہوگئے۔

Loading...