پی سی بی نےکھلاڑیوں کودی بیوی کو ساتھ رکھنے کی اجازت، لیکن رکھی یہ شرط– News18 Urdu

پی سی بی نےکھلاڑیوں کودی بیوی کو ساتھ رکھنے کی اجازت، لیکن رکھی یہ شرط

پی سی بی نے اپنےکھلاڑیوں کوعالمی کپ میں گرل فرینڈ اوربیویاں ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ 

May 25, 2019 08:27 PM IST | Updated on: May 25, 2019 08:27 PM IST

پاکستان کرکٹ بورڈ نےاپنےکھلاڑیوں کوعالمی کپ کےدوران بیویوں کوساتھ رکھنےکی اجازت دے دی ہے، لیکن انہیں ایسا کرنے کی چھوٹ ہندوستان کے ساتھ 16 جون کو ہونے والےعظیم مقابلےکےبعد ملےگی۔ پی سی بی نےایسا قدم دیگرٹیموں کودیکھتے ہوئےاٹھایا ہے۔ واضح رہےکہ اس سےایک دن پہلےاس نےعالمی کپ میں اپنےکھلاڑیوں کی توجہ کھیل سےبھٹکنےسے بچانےکےلئے بیویاں ساتھ نہیں رکھنےکا فرمان جاری کیا تھا۔

ساتھ ہی کہا تھا کہ اگرکھلاڑی کی فیملی والےساتھ رہنا چاہتے ہیں توانہیں خود رہنےکا پورا انتظام کرنا ہوگا۔ پی سی بی کسی بھی طرح کا خرچ نہیں برداشت کرے گی۔ جبکہ حارث سہیل اورآصف علی کو خاص حالات کی بنا پرفیملی کوساتھ رکھنےکی اجازت دی گئی ہے۔ ڈان اخبارکےمطابق پی سی بی کےترجمان نےعالمی کپ میں بیویاں ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ حالانکہ یہ فیصلہ دیگرٹیموں کو دیکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔

پی سی بی نےکھلاڑیوں کودی بیوی کو ساتھ رکھنے کی اجازت، لیکن رکھی یہ شرط

پی سی بی نےعالمی کپ سے قبل ٹیم کودیا بڑا تحفہ۔

Loading...

انگلینڈ سیریز میں ساتھ تھی فیملی

عالمی کپ سے قبل پاکستان نے انگلینڈ کے ساتھ پانچ ونڈے میچوں کی سیریز کھیلی تھی اوراس دوران گرل فرینڈ اوربیویاں ساتھ تھیں۔ حالانکہ اس سیریزمیں اس کو بری طرح سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ 0-4 کے فرق سے ہاری تھی، جبکہ پہلا میچ بارش کے سبب منسوخ ہوگیا تھا۔ اس سیریزکے دوران کھلاڑیوں کی بیویاں اوران کے پاس رہی تھی۔ اس دورے سے قبل کھلاڑیوں نے بورڈ سے اپیل کی تھی کہ ان کی بیویوں کو ان کےساتھ انہیں کمرے میں رہنے دیا جائے، جسے مان لیا گیا تھا۔

پاکستانی ٹیم میں ہوئی ہیں کئی تبدیلیاں

پاکستانی ٹیم کی کپتانی سرفرازاحمد کو سونپی گئی ہے تو تیز گیند بازمحمد عامرکے علاوہ وہاب ریاض اورآصف علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ وہیں عابد علی، فہیم اشرف اورجنید خان کوباہرکا راستہ دکھا دیا گیا ہے۔ ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹرانضمام الحق نے غدافی اسٹیڈیم میں کیا۔ ان کو (انضمام الحق) امید ہے کہ یہ ٹیم عالمی کپ جیتنے میں کامیاب رہے گی۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 31 مئی کوناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان کی فائنل ٹیم۔

سرفرازاحمد (کپتان اوروکٹ کیپر)، بابراعظم، فخرزمان، امام الحق، حارث سہیل، آصف علی، محمد حفیظ، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، محمد حسنین، شاداب خان، شعیب ملک اوروہاب ریاض۔

Loading...