آئی سی سی عالمی کپ 2019: کپتانی سے ہٹائے جاسکتے ہیں سرفرازاحمد– News18 Urdu

آئی سی سی عالمی کپ 2019: کپتانی سے ہٹائے جاسکتے ہیں سرفرازاحمد

ہندوستان کے خلاف ملی شکست کے بعود لاہورمیں پی سی بی کی میٹنگ ہوئی، جس میں پاکستان کےکپتان سرفرازاحمد اورٹیم منیجمنٹ کے لئے بری خبرآئی ہے۔

Jun 19, 2019 08:59 PM IST | Updated on: Jun 19, 2019 09:21 PM IST

آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 میں پاکستان کی کارکردگی بے حد خراب رہی ہے۔ ٹیم نےاب تک محض ایک میچ میں جیت حاصل کی ہےاورہندوستان کے خلاف بھی اسے یکطرفہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے بعد پاکستان میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔ لاہورمیں بدھ کو پی سی بی کی میٹنگ ہوئی، جس میں اس کے سبھی اعلیٰ افسران موجود تھے۔ اس میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ عالمی کپ کے بعد پوری پاکستانی ٹیم، اس کے کھلاڑیوں اوراسٹاف کی کارکردگی پرغوروخوض کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی اس میٹنگ کے بعد ایسی خبریں آرہی ہیں کہ اگرپاکستان عالمی کپ 2019 کےاگلے دورمیں نہیں پہنچ پاتا ہےتوکئی کھلاڑیوں پرگاج گرسکتی ہے۔ یہاں تک کہ پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد کی کپتانی سے چھٹی بھی ہوسکتی ہے۔

آئی سی سی عالمی کپ 2019: کپتانی سے ہٹائے جاسکتے ہیں سرفرازاحمد

کپتانی سے ہٹائے جاسکتے ہیں سرفراز احمد۔

Loading...

ہٹائے جاسکتے ہیں کوچ اورسلیکٹرس

نیوزرپورٹس کےمطابق پی سی بی ٹیم انتظامیہ کےکئی ممبران کوہٹا سکتا ہے، جس میں کوچ اورسلیکٹرس بھی شامل ہیں۔ پاکستان کےکوچ مکی آرتھر، ٹیم منیجرطلعت علی اورگیند بازی کوچ اظہرمحمود کوہٹایا جاسکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سلیکشن کمیٹی کوبھی برخاست کیا جاسکتا ہے۔

سرفرازاحمد اورچیف سلیکٹر انضمام الحق۔

سرفرازاحمد کو آیا پاکستان سے فون

عالمی کپ میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے تیورسخت ہیں۔ ہندوستان سے شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے پاکستانی کپتان سرفرازاحمد کوفون کیا تھا۔ پی سی بی چیئرمین نے سرفرازاحمد کو یہ بھروسہ دلایا تھا کہ پورا ملک ٹیم کےساتھ کھڑاہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے سرفراز احمد سے یہ بھی کہا کہ ملک اب پاکستان کرکٹ ٹیم سے بہترچاہتا ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم۔

پاکستانی ٹیم  دوگروپوں میں تقسیم

خبریہ بھی ہےکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم دوحصوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔ پاکستانی چینل دنیا نیوزکے مطابق کئی کھلاڑی سرفرازاحمد کے خلاف ہیں۔ ٹیم میں دوگروپ بن گئے ہیں۔ ایک گروپ محمدعامرکےساتھ ہے، وہیں دوسراعماد وسیم کے ساتھ ہے، جو سرفرازاحمد کی بات ہی نہیں مان رہا ہے۔ شعیب ملک کے بارے میں بھی ایسی خبریں آرہی ہیں کہ وہ بھی سرفراز احمد کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں۔

Loading...