Pregnant Sania Mirza says the player can not be kept away from the tennis court forever– News18 Urdu

حاملہ ثانیہ مرزا بولیں کھلاڑی کو ٹینس کورٹ سے ہمیشہ کے لیے دور نہیں رکھا جا سکتا

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ان دنوں حمل سے ہیں اور ان کے یہاں رواں سال اکتوبر میں ولادت متوقع ہے جس کی وجہ سے وہ ان دنوں کورٹ سےدور ہیں۔

Aug 08, 2018 09:40 AM IST | Updated on: Aug 08, 2018 09:40 AM IST

ہندستانی ٹینس کی سپر اسٹار ثانیہ مرزا نے ان دنوں حمل سے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ آپ کسی کھلاڑی کو ٹینس کورٹ سے کچھ وقت کے لیے تو دور رکھ سکتے ہیں مگرہمیشہ کے لئے نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کیا۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ان دنوں حمل سے ہیں اور ان کے یہاں رواں سال اکتوبر میں ولادت متوقع ہے جس کی وجہ سے وہ ان دنوں کورٹ سےدور ہیں اور اپنا زیادہ وقت اسی حوالے سے صرف کررہی ہیں۔اس ٹوئٹ پر ان کے فالورز نے ان کی بھرپورحوصلہ افزائی کی ہے۔

حاملہ ثانیہ مرزا بولیں کھلاڑی کو ٹینس کورٹ سے ہمیشہ کے لیے دور نہیں رکھا جا سکتا

ثانیہ مرزا : فائل فوٹو

Loading...

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا کی عالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز کے یہاں بھی گزشتہ برس بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ بھی چند ماہ تک کھیل سے دور رہی تھیں۔

Loading...